لیہ ۔ مضر صحت گرمیوں کے تحفے سرعام ، سکرین زدہ قلفیاں اور برف کے گولے
لیہ ( صبح پاکستان) لیہ میں بیماریاں بیچنے والے بآواز بلند بیماریاں بیچ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور قانون...
لیہ ( صبح پاکستان) لیہ میں بیماریاں بیچنے والے بآواز بلند بیماریاں بیچ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور قانون...
اللہ رب العزت نے فرمایاجو لوگ اپنے مال اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ان کے خرچ کی...
ISLAMABAD (Web Desk) – Opposition Leader in National Assembly Syed Khurshid Shah has that president’s address to the joint sitting...
file foto لیہ(صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ گورنمنٹ و فروغ دیسی کشتی ایسویسی ایشن کا چوتھا ڈی سی او چیلنج کپ دیسی...
1122 لیہ( صبح پا کستان )موک ایکسر سائز کا بنیادی مقصد مختلف اداروں کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے اور...
file foto لیہ( صبح پا کستان)ڈی ڈی کالجز پروفیسر ڈاکٹرخادم حسین ملک نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں وزیر...
arrested کوٹ سلطان (صبح پا کستان) تھانہ کوٹ سلطان میں گذشتہ ماہ مئی میں کل 20مقدمات کا اندراج ہو ا...
Prof Muzamil Hussain کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مزمل حسین سے...
ISLAMABAD – Chief of Army Staff (COAS) General Raheel Sharif Wednesday said US drone strikes are regrettable and must stop...
لیہ (صبح پا کستان ) تحصیل چوبارہ میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 6 دہشت گرد مارے گئے۔میڈیا...
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails
لیہ ( صبح پاکستان) لیہ میں بیماریاں بیچنے والے بآواز بلند بیماریاں بیچ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے خوابِ خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر بھر میں صبح سے شام تک مختلف ریڑھیوں اور ٹھیلوں پرسکرین زدہ قلفیاں اور برف کے گولے بیچنے والے مختلف ا?وازوں میں میوزیکل ریکارڈنگ لگا کربچوں کو مہلک بیماریوں میں مبتلا کر رہے ہیں اور یہ سب کچھ ان حکومتی اداروں کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے جو کسی نہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں عوام کے ٹیکسوں سے مفت کی تنخواہیں اڑا تے ہیں۔ رہی سہی کسر گھوٹا باداموں کے جا بجا اگے شامیانوں نے پوری کر دی ہے۔ عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں ، ہوٹلوں،چائے خانوں، بیکریوں،کولڈ ڈرنکس کے نام سے بنی نمبر دو دکانوں میں حفظانِ صحت کا ایک بھی اصول لاگو نہیں جبکہ متعلقہ ادارے اپنے فرائض سے غافل، خوابِ غفلت میں پڑے ہوئے ہیں۔ شہریوں محمد ریان،محمد فرمان،سکندر علی،اختر عباس نے متعلقہ اداروں کے اربابِ اختیار سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو پوری ایمانداری سے نبھائیں اور گلی ، محلوں اور چوراہوں میں ان بیماریوں کے سوداگروں کو تھوڑے سے فائدے کے لیے انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے نہ دیں۔