پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا لاہور(صبح پا کستان )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان...
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا لاہور(صبح پا کستان )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان...
Commissioner and RPO DG Khan عشرہ محرم الحرام کے مقدس ایا م کے دوران عزاداری کے جلو سوں و مجا...
انسداد ملا وٹ مہم کے تحت مہم جا ری ، جعلی گھی بنا نے والے گرفتار لیہ (صبح پا کستان)...
کوٹ سلطان (صبح پا کستان)قانون کے رکھوالے شادی گھر پہنچ گئے، شرلی پٹاخوں پر درجے مقدمہ میں دلہا شادی کے...
’’نوک نوک۔۔کامیابی ہے منتظر‘‘۔۔ایک منفرد کاوش از : حسیب اعجاز عاشر ’’آؤ کسی مقصد کے لئے جیتے ہیں،آؤ کسی مقصد...
ڈاکٹر عتیق الرحمن خان کو محکمہ صحت حکومت پنجاب نے ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال لیہ تعینات لیہ(صبح پا کستان)ڈاکٹر...
حکومت پنجاب کی جانب سے چھوٹے کاشت کاروں کا بلاسود قرضہ کی فراہمی کے لیے رجسٹریشن کا آغاز لیہ (صبح...
یونین کونسلوں میں واش اور ڈی آر آر پر مشتمل صحت و صفائی کے لیے نئے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب...
پاک فوج کی قیادت بہادر جرنیل کے کے ہاتھ میں ہے اور ہماری سرحدیں محفوظ ہیں جنگ مسلط کی گئی...
چوبارہ ۔پٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ کی کاروائی،ڈکیتی کا مجرم اشتہاری گرفتار چوبارہ( صبح پا کستان)پٹرولنگ پوسٹ نواں کوٹ کی کاروائی،ڈکیتی...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsپنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے فاس پروگرام کا دسواں مرحلہ لانچ کر دیا
لاہور(صبح پا کستان )پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول(فاس) پروگرام میں توسیع کے دسویں مرحلے میں پارٹنرشپ میں ناکام سکولوں سے یونین سازی اور یونین فنڈ کے نام پر چندہ بٹورنے کی کوششوں کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے سکول مالکا ن سے کہا ہے کہ وہ کسی مفاد پرست کی جانب سے یونین سازی کے نام پر بلیک میل نہ ہوں ،کیونکہ توسیع کا دسوا ں مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور اس ضمن میں کوئی تبدیلی ممکن نہیں۔
آج یہاں جاری ایک بیان میں ترجمان نے واضح کیا کہ فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول میں توسیع کے دسویں مرحلے میں اپلائی کرنے والے سکولوں میں سے میرٹ اور مقرر ہ طریقہ کار پر پورا اترنے والے تعلیمی اداروں کاحتمی انتخاب کرکے معاہدہ شراکت کرلیا گیا ہے۔تا ہم اس حوالے سے بعض جعل سازایک کلو میٹر فاصلے کی محکمانہ شرط پوری نہ کر سکنے والے سکولوں سے یونین سازی کے نام پر پیسے اینٹھنے کی کوشش کر رہے ہیں اورانہیں یہ جھانسہ دیا جارہا ہے کہ اس پالیسی میں تبدیلی ممکن ہے، جو درست نہیں۔
پیف ترجمان نے نجی سکول مالکا ن کو ان کے اپنے مفاد میں واضح کیا ہے کہ وہ یونین سازی کے نام پر کسی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار نہ ہوں اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بے وسیلہ بچوں کی مفت تعلیم کے منصوبوں سے اشتراک کے لیے پیف کے آئندہ توسیعی مرحلے کا انتظار کریں جس کے لیے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی با ضابطہ منظوری کے بعد اخبارات میں اشتہار دئیے جاتے ہیں اور امیدواران کا انتخاب انتہائی شفاف اندازمیں میرٹ اور پروگرام طریقہ کا ر کے مطابق کیا جاتا ہے۔
ترجمان نے سکول مالکا ن سے مزید کہا ہے کہ وہ معلومات و رہنمائی کے لیے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے متعلقہ پروگرام سے رابطہ کریں یاآفیشل ویب سائٹ www.pef.edu.pkکا وزٹ کریں۔