امن یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے
ڈی سی او ، ڈی پی او لیہ ۔ پریس کانفرنس امن یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے...
ڈی سی او ، ڈی پی او لیہ ۔ پریس کانفرنس امن یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے...
نیشنل ایکشن پلان اور یوم امن تحریر ۔ یوسف لغاری لیہ۔ ’’امن ‘‘کا نام ذہن میں آتے ہی ایک پورے...
ISLAMABAD – At least 14 Indian soldiers have been killed by Pakistani forces in response to Indian aggression at the...
ٹی 20ڈسٹرکٹ کرکٹ چیمپئن شپ کا پہلا سیمی فائل میچ فرینڈز کرکٹ کلب لیہ نے 4کھلاڑیوں کے نقصان پر جیت...
عدم برداشت کے رویے کو ترک کر کے ہمیں ایک روشن فکر قوم بننا ہو گا ۔پروفیسر مہر اختر وہاب...
محرم الحرام میں بھرپور سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا محرم الحرام اہل اسلام...
بھارتی جنگی جنون عفت بھارتی جنگی جنون کیا گل کھلائے گا ؟ ہم محض اندازہ ہی لگا سکتے ۔سرحدوں پہ...
کورکمانڈر ملتان کی زیر صدارت کور ہیڈکوارٹر ز میں محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس کور کمانڈر لیفٹیننٹ...
محرم الحرام کے دوران 1778 مجالس عزا ء اور133عزاء داری کے جلوس بر آمد ہوں گے ایس ایس پی سپیشل...
ہر سال دریائے سندھ فلڈ اور کٹاؤ کی تباہ کاریوں سے 200ارب روپے کا نقصان ہو تاہے ،مگرحکمران صرف لا...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails
امن یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے واقعات کی مصدقہ اطلاعات کے لیے میڈیا نمائندگان ضلعی کنٹرول روم سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں ۔ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شا ہ لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ کوارڈی نیشن آفیسر سید واجدعلی شا ہ نے کہا ہے کہ امن یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء قائم رکھنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے انہوں نے یہ بات ڈی پی او آفس کے کانفرنس روم میں محرم الحرام کے سلسلہ میں میڈیا نمائندگان کو دی جانے والی بریفنگ میں کہی۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء بھی موجود تھے۔ڈی سی اوکہا کہ پر امن محرم الحرام کے لیے ضلعی حکومت ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے اورکسی واقعات کی مصدقہ اطلاعات کے لیے میڈیا نمائندگان ضلعی کنٹرول روم سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ عزاداری کے جلوسوں و مجالس عزاء کے تمام روٹس کی صحت وصفائی ،تعمیرو مرمت ،روشنی کے متبادل انتظامات ،ایمرجنسی لائٹس کی فراہمی ،محکمہ جنگلات ،زراعت لائیو سٹاک ،سول ڈیفینس کے اہلکاروں کی محرم ڈیوٹی کے لیے تعیناتی اور رضاکاروں کومتعلقہ ٹریننگ دینے کا عمل یکم محرم سے قبل مکمل کر لیاجائے گا اور سیکورٹی امور و میونسپل سروسز کی فراہمی کے سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت ،لاپراوہی و کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے جس کے لیے منظم محرم پلان کے تحت ڈیوٹی روسٹر ترتیب دئے دیا گیا ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے بریفنگ کے دوران بتایا کی ضلع بھرکی 1778مجالس عزاء اور عزاداری کے 133جلوسوں کی فول پروف سیکورٹی کے لیے پولیس ،ایلیٹ ،سپیشل رضاکار فورسز کے علاوہ پٹرولنگ پولیس کے دوہزارسے زائد اہلکار خدمات سرانجام دیں گے اور پاک فوج کے خصوصی دستے بھی منگوائے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے مزید بتایا کہ تمام روٹس کا معائنہ کرتے ہوئے 180سے زائد مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام جارہی ہے جبکہ مجالس عزاء کے لیے 25واک تھرو گیٹس کا انتظام کیاگیا ہے اور ضلع بھر میں موبائل مانیٹرنگ ،وہیکل بھی کام کریں گی جو جدید آلات سے لیس ہیں اور مرکزی کنٹرول روم سے آن لائن ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ بھر پور سیکورٹی کور کے لیے تمام پہلووں کو مدنظر رکھتے ہوئے تھانہ سطح پر امن کمیٹی کے اجلاس جاری ہیں جبکہ جنرل ہولڈاپ کے ذریعے گشت وپڑتا ل کے علاوہ ہوٹلوں کی چیکنگ بھی کی جارہی ہے اور مرکزی کنٹرول روم یکم محرم سے آپریشنل کر دیاجائے گا۔
