محرم الحرام میں بھرپور سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا
محرم الحرام اہل اسلام کیلئے باعث عقیدت ،امن وامان کیلئے تمام مکاتب فکر کے اکابرین واراکین امن کمیٹی اپناکرداراداکریں ،
تعاون ومشاورت کے ذریعے ضلع ھٰذا میں بھرپور سیکورٹی اقدامات کئے گئے ،ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گا۔کیپٹن(ر)محمد علی ضیاء
لیہ ( صبح پا کستان)تفصیلات کے مطابق پولیس لائن لیہ میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع بھر سے ممبران ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اورمنتظمین مجالس وجلوس شریک ہوئے ڈی پی اولیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام اہل اسلام کیلئے باعث عقیدت ہے جس میں امن کا قیام صرف پولیس فورس کے ذریعے ہی نہیں بلکہ منتظمین مجالس وجلوس ہائے بھی اپنی ذمہ داریوں سے احسن طریقے سے عہدہ برآں ہوکر امن وامان کو قائم رکھنے میں اہم کرداراداکرسکتے ہیں انھوں نے اراکین امن کمیٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ امن کمیٹی کی خدمات قابل تحسین ہیں جن کی بین المذاہب وبین المسالک کوششوں کی وجہ سے ڈسٹرکٹ لیہ کا نام امن کا گہوارہ کے نام سے لیاجاتاہے انھوں نے کہا کہ تھانہ، تحصیل اور ڈسٹرکٹ لیول پر تعاون ومشاورت کے ذریعے ضلع ھٰذا میں بھرپور سیکورٹی اقدامات کئے گئے ہیں آج کی اس میٹنگ کے انعقاد کا مقصد مقامی سطح کی گئی کاوشوں کاجائزہ لیناہے ڈی پی او لیہ نے کہا کہ محرم الحرام میں ضابطہ اخلاق پر عمل درآمدکویقینی بنایاجائے گالاؤڈسپیکر کے استعمال ، اسلحہ کی نمائش سمیت دیگرخلاف ورزیوں پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی انھوں نے کہا کہ کوئی شخص بغیرچیکنگ وشناخت کے مجلس ، جلوس میں داخل نہیں ہوگا ، پارکنگ مناسب فاصلے پر کی جائے گی سبیلوں اورلنگرکی خصوصی میڈیکل چیکنگ کی جائے گی وقت کی پابندی کویقینی بنایاجائے گاجبکہ قبل ازیں ڈی پی او لیہ نے ضلعی پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔