آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد
لا ہور ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے...
لا ہور ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے...
ملتان (صبح پاکستان ) صوبائی وزیر تعلیم و انچارج فلڈ آپریشن ملتان ڈویژن رانا سکندر حیات نے گزشتہ روز ملتان...
لاہور۔ پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی...
ملتان (صبح پاکستان) سیلابی پانی کے جنوبی پنجاب کی حدود میں داخل ہونے کے پیش نظر ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد...
ملتان:(صبح پاکستان) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں انتظامیہ سیلاب سے نمٹنے کے لیے بھرپور اقدامات...
کروڑلعل عیسن( صبح پاکستان ) پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر سردار بہادر خان سیہڑ نے مطالبہ کیا ہے...
ملتان:( صبح پاکستان ) چیئرمین این ایچ اے شہریار سلطان نے کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کے ہمراہ ہیڈ...
لاہور (صبح پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsلا ہور ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ کے مطابق یہ اقدام ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق پنجاب میں اس وقت فیڈ ملز کے پاس ایک لاکھ 4 ہزار 184 میٹرک ٹن گندم کا ذخیرہ موجود ہے، جو مرغیوں کے دانے کے طور پر استعمال ہونے جا رہا تھا، تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ گندم بنیادی انسانی خوراک ہے اور اسے صرف فلور ملز میں آٹے کی تیاری کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
سیکرٹری داخلہ پنجاب کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں گندم اور آٹے کی ممکنہ قلت کے خدشے کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ روٹی اور دیگر اشیائے خورونوش کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔
پابندی کی سرکاری گزٹ، اخبارات اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے بھرپور تشہیر کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔