نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟
نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟ لیہ(صبح ...
نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟ لیہ(صبح ...
پاسکو سنٹر پر باردانہ لینے آئے کسان کو دل کا دورہ ، کارڈیالوجی سنٹر ملتان منتقل دھوری اڈہ (صبح پا ...
سید خورشید شاہ بخاری سپو رٹس کمپلیکس کی بروقت تکمیل کی جائے ۔ ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ...
ورلڈ اسکول سیفٹی ڈے کے حوالے سے ورکر ویلفیئر سکول میں تربیتی سیمینار لیہ (صبح پا کستان) سکو لو ں ...
قائم مقام ڈی سی او ڈاکٹر لبنیٰ نذیر کے مر حوم خاوند کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی لیہ ...
مسیحائی اور صحافت ایک ساتھ تحریر محمد عمر شاکر اگرآپ فیصل آباد جائیں تو شہرکے جس بھی بازار میں گھوم ...
چوک اعظم کے قریب اڈہ صابر آبادپر ایکسیڈنٹ دو افراد جاں بحق چوک اعظم (صبح پا کستان )چوک اعظم کے ...
دو کاروں میں تصادم ،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی رہنما قاری عطاالرحمن جاں بحق ، ،7افراد زخمی qari ataulrehman لیہ(صبح ...
اشیاء خوردونوش کے استعمال کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کا تسلسل ۔ کیا یہ دہشت گردی تو نہیں ؟ ...
http://www.dailymotion.com/video/x35skq7_dr-khayal-amrohvi-layyah-a-beautiful-poet_news
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsنواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟
لیہ(صبح پا کستان) آؤٹ آف ڈیزائن جعلی لیبل چسپاں کرنے اور ٹیکنیکل کمیٹی کے مسترد کئے جانے کے بعد بھی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ نے نواز شریف تھل ہسپتال لیہ 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکو 5لاکھ روپے کمیشن کے عیوض قبول کر لیا محکمہ صحت ضلع لیہ کا ایک اور کارنامہ،تفصیل کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان ایم ایس نواز شریف ہسپتال ،ممبر ٹیوٹا اتھارٹی لیہ،اور ٹرانسپورٹ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ نے نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کیلئے 30لاکھ روپے مالیت میں پرچیز کئے گئے جرنیٹر کا فنی معائنہ کیا تو فراہم کردہ جرنیٹر پر مشینری اور لیبل الگ الگ ہونے ،مشینری غیر معاری ہونے و دیگر نقائص سامنے آنے پر جرنیٹرپر اعتراض عائد کرتے ہوئے مسترد کر دیا جس پر ایم ایس نواز شریف تھل ہسپتال لیہ ڈاکٹر غلام یٰسین کو رکاوٹ سمجھتے ہوئے سابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے عہدہ سے ہٹا کر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ساتھ ساتھ نواز شریف تھل ہسپتال کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ،اطلاعات کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے اعتراضات کے باوجود بھی سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی نے 5لاکھ روپے کے نذرانے کے عیوض مسترد شدہ جرنیٹر ہسپتال کیلئے قبول کرلیا جو عام جرنیٹر کی نسبت زیادہ ڈیزل کھا رہا ہے سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی سے اس بارے ان کا موقف لینے کیلئے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر