نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کے لئے 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکی خریداری میں 5لاکھ روپے کمیشن کا گھپلہ ؟
لیہ(صبح پا کستان) آؤٹ آف ڈیزائن جعلی لیبل چسپاں کرنے اور ٹیکنیکل کمیٹی کے مسترد کئے جانے کے بعد بھی ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ نے نواز شریف تھل ہسپتال لیہ 30لاکھ روپے مالیتی جرنیٹرکو 5لاکھ روپے کمیشن کے عیوض قبول کر لیا محکمہ صحت ضلع لیہ کا ایک اور کارنامہ،تفصیل کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے ارکان ایم ایس نواز شریف ہسپتال ،ممبر ٹیوٹا اتھارٹی لیہ،اور ٹرانسپورٹ آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ نے نواز شریف تھل ہسپتال لیہ کیلئے 30لاکھ روپے مالیت میں پرچیز کئے گئے جرنیٹر کا فنی معائنہ کیا تو فراہم کردہ جرنیٹر پر مشینری اور لیبل الگ الگ ہونے ،مشینری غیر معاری ہونے و دیگر نقائص سامنے آنے پر جرنیٹرپر اعتراض عائد کرتے ہوئے مسترد کر دیا جس پر ایم ایس نواز شریف تھل ہسپتال لیہ ڈاکٹر غلام یٰسین کو رکاوٹ سمجھتے ہوئے سابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے عہدہ سے ہٹا کر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ساتھ ساتھ نواز شریف تھل ہسپتال کی اضافی ذمہ داری سونپ دی ،اطلاعات کے مطابق ٹیکنیکل کمیٹی کے اعتراضات کے باوجود بھی سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی نے 5لاکھ روپے کے نذرانے کے عیوض مسترد شدہ جرنیٹر ہسپتال کیلئے قبول کرلیا جو عام جرنیٹر کی نسبت زیادہ ڈیزل کھا رہا ہے سابق ایم ایس ڈاکٹر غلام مصطفیٰ گیلانی سے اس بارے ان کا موقف لینے کیلئے ان کے موبائل نمبر پر رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن رابطہ نہ ہوسکا ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر