لیہ ۔ کنونیئر وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ کی زیر صدارت ضلع کو نسل کا بجٹ اجلاس ۔ششماہی ٹیکس فری فاضل بجٹ منظور ،کل آمدنی 19کروڑ 7لاکھ 16ہزار 668روپے جبکہ متوقع اخراجات 17کروڑ 92لاکھ 90ہزار 285روپے ،میگا پراجیکٹ کے اجراء کے لیے ممبران اسمبلی کے تعاون سے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ملک عمر علی اولکھ
ڈیرہ غازیخان۔متحدہ کونسلر اتحاد کا اجلاس، چیئر مین اور وائس چیئر مین اپنا قبلہ درست کریں بصورت دیگر کارپوریشن کا گھیراؤ کرنے کا حق رکھتے ہیں ،، وارڈز کے فنڈز کی تقسیم میں کونسلرز کو شامل کیا جائے ، بلدیاتی کو نسلرز کے چارٹر آف ڈیمانڈمیں مطا لبہ
ڈیرہ غازی خان ۔ ٹیچنگ ہسپتال پیرا میڈیکس ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ،درجہ چہارم کے ملازمین پر من گھڑت ایف آئی آر درج کرانے پر شدید مذمت ،ملازمین کے جائز حقوق کا ہر فورم پر تحفظ کیا جائے گا ۔عابد قریشی
لیہ ۔میونسپل کمیٹی بجٹ , ممبران کا ملا جلا رد عمل ، بجٹ میں شہر کی ترقی کے لئے کچھ نہیں رکھا گیا ۔ رضوان خان ،بجٹ مایوس کن ہے ۔ عابد انوار علوی ،چیئر مین نے بہترین بجٹ پیش کیا ۔ساجد محمود جھارا ، افسران کی خوشامد کا بجٹ ہے۔ تسلیم خان ایڈووکیٹ ۔بجٹ لیہ کے لئے بارش کاپہلا قطر ہے۔اظہر خان ہانس ،مشکل حالات میں شاندار بجٹ پیش کیا گیا۔ عظیم الحق ہانس
لیہ ۔ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین اپنی بہتر خدمات کے ذریعے لوہا منوا رہی ہیں ۔خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے اے ڈی سی جرنل محبوب احمد،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین،ڈی او تعلیم راشدہ اشرف ،مس جویریہ بتول ،نزہت یاسمین ایڈووکیٹ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرظفر اقبال کھارا،ڈی ڈی او پاپولیشن ویلفیئر جاوید اشرف کا خطاب
Page 686 of 875 1 685 686 687 875