لیہ(صبح پا کستان)علاقہ نمبر دار اور کے بیٹے نے شارع عام پر 40سال پرانا لگا سولنگ اکھاڑ کر دکانیں بنانے کی کوشش،علاقہ مکینوں کی اطلاع پر پولیس کی مداخلت سے تعمیراتی کام رک گیا،محلہ یوسف آباد کے رہائشیوں محمد عارف،عبدالمجید گورمانی،محمد سلیم،ماسٹر محمد رفیق،محبوب علی ،محمد مشکور و دیگر نے ڈی پی او لیہ و ڈی سی لیہ کو درخواست دی کہ یہ تمام لوگ عرصہ تیس چالیس سال سے محلہ یوسف آباد کے رہائشی ہیں آمد ورفت کیلئے میونسپل کمیٹی کی طرف سے تقریباًتیس چالیس سال قبل پختہ اینٹوں کا سولنگ بنا کر دیا گیا تھا جس کو گذشتہ روز نمبر دار عبدالرشید اور اسکا بیٹاطاہر رشید اپنے غنڈوں اور مستری مزدوروں کے ہمراہ اسلحہ کے زور پر شارع عام پر لگا سولنگ کو اکھاڑ نا اور اس جگہ دکانیں تعمیر کرنے کیلئے بنیادیں گھودنا شروع کر دیں جس پر علاقہ کے تمام لوگ اکھٹے ہو گئے اور احتجاج شروع کردیا اور ان عناصر کے خلاف پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جس پر پولیس جائے وقوع پر پہنچ کر شارع عام پر لگے سولنگ کو اکھاڑنے سے روک دیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ سولنگ کا نقصان کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے