لیہ (صبح پا کستان) ملکی ترقی کے لیے خواتین کا مردوں کے شانہ بشانہ خدمات عصر حاضر کا اہم تقاضا ہے کیونکہ زندگی کے تمام شعبوں میں خواتین اپنی بہتر خدمات کے ذریعے لوہا منوا رہی ہیں جس پر حکومت متعدد فلاحی منصوبوں کے ذریعے خواتین کوترقی کے دھارے میں لانے کے لیے کوشاں ہے۔یہ بات مقررین نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریبات کے سلسلہ میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیمینارسے اے ڈی سی جرنل محبوب احمد،سی ای او تعلیم خالد ہ شاہین،ڈی او تعلیم راشدہ اشرف ،مس جویریہ بتول ،نزہت یاسمین ایڈووکیٹ،ڈی ڈی سوشل ویلفیئرظفر اقبال کھارا،ڈی ڈی او پاپولیشن ویلفیئر جاوید اشرف نے خطاب کرتے ہوئے خواتین کی ملکی ترقی کے لیے خدمات اور حکومت پنجاب کا مختلف فلاح وبہبود کے منصوبوں کے ذریعے خواتین کو ملکی ترقی میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرنے کے مواقع فراہم کے لیے ملازمتوں میں کوٹہ،تعلیمی شعبہ میں متعدد سہولیات ،وویمن پروٹیکشن ایکٹ کے ذریعے خواتین کو مکمل تحفظ کی فراہمی ،ملازمتوں میں حکومت کی خصوصی رعایت،سپورٹس ،تعلیم ،صحت کے علاوہ دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کے کردار کی اہمیت کو پیش نظر رکھتے ہوئے ملازمتوں کی فراہمی ایسے منصوبہ جات کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔سیمینار کا اہتمام سوشل ویلفیئر،صحت ،تعلیم ،پاپولیشن ویلفیئرکے تحت کیا گیاتھا۔سیمینارمیں اساتذ ہ ،سول سوسائٹی ،طالبات و والدین نے شرکت کی۔