چوک اعظم(صبح پا کستان) سر سبز پاکستان ہی صحت مند پاکستان کی ضمانت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر فاریسٹر و فاریسٹ ایسوسی ایشن امجد ندیم رونگھا نے جی سی یونیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں شجر کاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے قبل پراجیکٹ ڈائریکٹر قیصر عباس بھٹی ،ممبرز بورڈ آف منیجمنٹ ،ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری مہر مختیار لوہانچ ،نائب صدر اظہر قریشی ،پریس سیکرٹری ساجد عباس ،بلاک آفیسرز اکرم سہیل ،ناصر خان ،نجیب اللہ ،پروفیسر اختر بھٹی اور طلباء نے زیبائشی پودے لگائے ۔
خطاب کرتے ہوئے امجد ندیم رونگھا نے کہاکہ اس مہم کے دوران ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں ،سیشن کورٹس ،سول کورٹس ،ہسپتالوں ،پولیس اسٹیشنوں ،میں پودے لگائے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ درختوں میں اضافے کے باعث ہی ہم آلودگی پر قابو پا سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آلودگی ہمارے ملک میں بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہی ہے ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










