لیہ ۔ گندم خریداری مراکز پر مڈل مین اور بے ضابطگی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی ۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ
لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ...
لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان)اسسٹنٹ ڈیزیز انوسٹی گیشن آفیسر محکمہ لائیو سٹاک ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر شمائلہ فردوس نے کہا ہے کہ سیکرٹری ...
راجن پور( صبح پا کستان ) ضلع راجن پور کے گنجان علا قوں میں کھلے گیس کی فروخت پر پابندی ...
JAMAICA – Pakistan won by seven wickets in the first test against West Indies on Tuesday. The three-match series is ...
لیہ(صبح پا کستان)چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس 27اپریل کو 11بجے دن ڈی سی ...
چوک اعظم (صبح پا کستان) یونین کونسل گولہ اڈہ کا اجلاس پانچ سو روپیہ ملنے والا اعزازیہ وزیر اعلی پنجاب ...
لیہ (صبح پا کستان ) چک نمبر 139میں لسی پینے سے ایک ہی گھر کے 13 افراد بے ہوش ، ...
لیہ(صبح پا کستان)چائلڈ لیبر ایکٹ کے موثر نفاذکے سلسلہ میں لیبر آفیسر کلیم یوسف اور انسپکٹر چوہدری محمد افضل پر ...
اب مجھے ہر مذاق سہنا ہے تشنہ لب ہوں سراب سہنا ہے زندگی کے قرض ایسے اتریں گے بد لحاظ ...
لیہ (صبح پا کستان ) تھیلیسیماء کی روک تھام کی آگاہی مہم کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ میں ایک ...
لا ہور(صبح پا کستان) ستھرا پنجاب اتھارٹی نے صوبہ بھر میں صفائی کے نظام کو مؤثر بنانے کیلئے اتھارٹی اور...
Read moreDetailsلیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،ڈی ایم او عثمان منیر بخاری ،سنٹر کوارڈی نیٹر محمد طاہر ،فوڈ انسپکٹر محمد اکبر ،گرداور شخ محمد یونس اور کاشت کاروں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سنٹر میں موجود باردانہ ،کاشتکاروں کی فہرستیں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر تمام ریکارڈ کی پڑتا ل کی اور بار دانہ کے حصول کے لیے آئے ہوئے کاشت کاروں سے مسائل کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ کاشت کاروں کو باردانہ شفاف انداز میں پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے اور کاشت کاروں کو لائن میں کھڑا کرنے سے ہر ممکن گریز کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کاشت کار فوڈ سیکورٹی کے ضامن اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے ان کو سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹر پر مڈل مین اور بے ضابطگی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری سینٹرہیڈ ویرڑی اور صابر آباد کا بھی دورہ کیااور باردانہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔
