ڈیرہ غازیخان۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کل سے سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد ہو جائیں گی
ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد کر دی ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد کر دی ...
ڈیرہ غازیخان( ).ڈیرہ غازیخان شہرو نواح میں بغیرتصدیق گوشت فروخت کرنے اور سلاٹر ہاوس ایکٹ کی خلاف ورزی پر چھ ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ضلع ڈیرہ غازیخان کے تعلیمی اداروں میں کلاس رومز سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے 1806منصوبوں پر ...
ڈیرہ غازیخان ( صبح پا کستان)آئی ایس پی آر کے تعاون سے ٹیکنالوجی کالج ڈی جی خان میں سیمینار ، ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کااچانک معائنہ کیا. ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان نے میٹرک سالانہ امتحان 2017کے پرچوں کی مارکنگ کیلئے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں پہلے مرحلے کے تحت 15مارچ سے 25مئی تک ...
ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)اللہ رکھا انجم نے بحیثیت ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان چارج سنبھال کر کام شروع کر دیاہے. ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیرہ غازیخان ڈویژن فاروق احمد نے کہا ہے کہ غیر فعال این جی اوز ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں سڑکوں ،تعمیرات ،انہار اور پبلک ہیلتھ کی 282سکیموں پر 33ارب 75کروڑ 80لاکھ روپے ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان(صبح پاکستان).وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر سرکاری و نجی ایمبولینسز ریسکیو 1122کے سپرد کر دی جائیں گی . یکم فروری کے بعدریسکیو 1122سے رجسٹریشن نہ کرانے والی نجی ایمبولینسز کی ضبطگی کیلئے پولیس کارروائی شروع کر دے گی . یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122ڈیرہ غازیخان ڈاکٹر ناطق حیات غلزئی نے مرکزی سٹیشن چوک چورہٹہ پر ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر اور ایمرجنسی وارڈ کے علاوہ تحصیل صدر ہسپتال اور دیگر مراکز صحت کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی . انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایمبولینسز کا تمام ریکارڈ ریسکیو 1122کے پاس ہو گا . گاڑیوں کی دیکھ بھال ، ایندھن کے اخراجات سمیت ڈرائیور کی حاضری 1122کے ذمہ ہو گی . یکم فروری سے ایمبولینسز صرف تشویشناک حالت میں مریضوں کی ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال میں منتقلی کیلئے استعمال ہوں گی اور اس کیلئے متعلقہ شعبے کا سربراہ ریسکیو 1122کو درخواست کرے گا جس کیلئے ایک علیحدہ فون نمبر مخصوص کیا جائے گا. ہسپتال میں علاج کی سہولت موجود ہونے کے باوجود مریض ریفر کرنے پر متعلقہ سربراہ کے خلاف کاررائی عمل میں لائی جاسکتی ہے . ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ایمبولینسز کا غلط استعمال روکنے کیلئے گاڑیوں پر ٹریکنگ سسٹم نصب کیا جائے گا اور ضلع کے علاوہ صوبائی سطح پر ایمبولینسز کی نقل و حرکت کو مانیٹر کیا جاسکے گا . ڈاکٹرناطق حیات نے کہاکہ ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال تک پہنچنے کیلئے 30منٹ کا اوسط وقت مقر ر کیاگیاہے جس پر عملدرآمد کرایا جائے گا. انہوں نے بتایاکہ اب تک ٹیچنگ ہسپتال سمیت ضلع ڈیرہ غازیخان سے 20ایمبولینسز کے علاوہ چار نجی ایمبولینسز کی رجسٹریشن کی گئی ہے . یکم فروری کے بعد تمام ایمبولینسز ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور کوٹ چھٹہ کے ریسکیو سٹیشنز پر پارک ہوں گی . ڈاکٹر ناطق حیات نے کہاکہ طبی سہولیات سنٹرنہ ہونے اور دور دراز علاقوں میں ریسکیو کی طرف سے تربیت یافتہ محافظوں کے ذریعے کمیونٹی کو کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے تربیت دی جائے گی. اس موقع پر ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں ، ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ؍ ڈائریکٹر ٹراما سنٹر ڈاکٹر خالد تحسین ، ڈی ایم ایس ؍ انچارج ایمرجنسی وارڈ ڈاکٹر محمد قاسم ملک ، ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ ، عالمگیر ، حسنین رضا سمیت دیگر ریسکیورز اور ضلع بھر کے مراکز صحت کے سربراہان موجود تھے .