ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے رات گئے ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کااچانک معائنہ کیا. ایمرجنسی وارڈ ، ٹراما سنٹر ،آپریشن تھیٹر ، فارمیسی اور دیگر مختلف شعبوں میں جا کر صورتحال کا جائزہ لیا . اس موقع پر بات چیت کر تے ہوئے انہوں نے کہاکہ غریب عوام کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا. فرائض میں غفلت کے مرتکب ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف سمیت سربراہان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ وارڈز میں صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے. انہوں نے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مریضوں اور لواحقین سے بھی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا