چوک اعظم (صبح پا کستان) شہر یوں کی شکایات کے اندراج اور ان کے بر وقت حل کے لیے میونسپل کمیٹی میں ’’شکایات سیل ‘‘قائم ۔خاتون کلرک کی ڈیوٹی لگا دی گئی ۔تفصیل کے مطابق وائس چیئرمین لالہ اسلم گجر نے بتایا کہ شہرمیں صفائی اور نکاسی و سیوریج سسٹم سے متعلقہ شکایات کو فوری حل کیلیے میونسپل کمیٹی میں شکایات سیل قائم کر دیا گیا ہے ۔جس میں شہری دن 9بجے سے لیکر 2بجے تک اپنی شکایات درج کرواسکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سے شکایات پر فوری عمل کیا جائے گا اور دوسرے دن اس موقع کو ملاحظہ بھی کیا جائے گا ۔اس کے لیے واٹریٹ کلرک نازیہ بی بی کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے ۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










