یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں
لاہور ۔ملک بھر میں یوم شہدا اور دفاع آج بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن ...
لاہور ۔ملک بھر میں یوم شہدا اور دفاع آج بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ دن ...
لا ہور ۔ حکومت پنجاب نے صوبے میں انسانی استعمال کے لیے گندم کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے ...
لاہور۔ پنجاب میں ہفتہ 12 ربیع الاول کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ نجی ٹی ...
لاہور (صبح پاکستان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کرتار پورگوردوارہ میں نکاسی آب چند گھنٹوں میں مکمل ...
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب ...
لاہور(صبح پاکستان):……وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت سیلابی صورتحال پر چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں ...
لاہور ۔ بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑنے اور مسلسل بارشوں کے بعد پنجاب کے بڑے دریاؤں میں ...
لاہور ۔ رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس ...
لاہور ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تبلیغی جماعت کے مرکز رائیونڈ کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن ...
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetailsلاہور ۔ملک بھر میں یوم شہدا اور دفاع آج بھر پور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔
دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی سے ہوا، فوجی جوانوں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور نعرہ تکبر بلند کیا گیا، مساجد میں ملکی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے، عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے، 6 ستمبر 1965 کو ازلی دشمن بھارت نے رات کی تاریکی میں وطن عزیز پر حملہ کیا۔
سترہ روزہ جنگ میں افواج پاکستان نے ازلی دشمن کا غرور خاک میں ملایا، پاک افواج نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا، لاہور، سیالکوٹ اور قصور کے محاذوں پر بھارت کو ناکوں چنے چبوائے گئے۔
پاکستان آرمی نے دشمن کو روکا اور پسپا ہونے پر مجبور کیا، چونڈہ محاذ کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنادیا گیا، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، پاک بحریہ نے بھی سمندری محاذ پر دشمن کو بھر پور جواب دیا، وطن کی مٹی کے دفاع میں جوانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے