ڈیرہ غازیخان ۔ڈپٹی کمشنر سے مذاکرات کامیاب ۔کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان ۔ سرکاری ذرائع
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی کوشش پر کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی کوشش پر کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھاانجم نے راکھی گاج تا بواٹا پراجیکٹ کا دورہ کیااور جاپانی انجینئرسمیت ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) موجودہ حکومت کشمیر کے متعلق اپنا دو ٹوک رویہ اختیار کرے مودی حکومت کا ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ضلع ڈیرہ غازیخان میں انجمن تاجران کی مشاورت سے 30سے زائد اشیائے خوردونوش کے نرخ از سر ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سیلاب کے ایام سے قبل تمام ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان)سینئر ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خیابان سرورڈیرہ غازیخان مسز اسماء بتول نے کہا ہے کہ پاکستان ...
ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان کے مزید 350بستر کے حامل وارڈز کی تعمیر کے ترمیمی منصوبہ کی منظوری ...
ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) پاکستان تحریک انصاف کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹرانصاف پروفیشنل فورم و جنرل سیکرٹری ڈیرہ ڈاکٹر شاہینہ ...
ڈیرہ غازی خان ( صبح پا کستان) سیمینار گھروں اور چینلوں پر بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پابندی لگائی ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم کی کوشش پر کیمسٹ ایسوسی ایشن ڈیرہ غازیخان ڈویژن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں میڈیکل سٹور کھول دیئے ہیں . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کیمسٹ ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ساتھ جا کر میڈیکل سٹوروں کے تالے کھولے اور مریضوں کے لواحقین کو ادویات فراہم کرنے کے عمل کو دیکھا . اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کا اجر اللہ دیتا ہے . کیمسٹ ایسوسی ایشن کے جائز مسائل حل اور تحفظات دور کیے جائیں گے . اس موقع پر کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر ندیم اقبال نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی یقین دہانی پر ڈویژن بھر پر ہڑتال ختم کرنے کااعلان کرتے ہوئے میڈیکل سٹور کھول دیئے گئے ہیں . قبل ازیں کیمسٹ ایسوسی ایشن اور محکمہ صحت کے افسران کااجلاس ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم کی زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہوا جس میں ہڑتال اور دیگر امور کا جائزہ لیاگیا. اجلاس میں سانحہ لاہور کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی . اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل میاں محمد اقبال مظہر ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر منور عباس ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ڈاکٹر گل حسن ، ڈاکٹر ملک ریاض ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرڈاکٹر اطہر سکھانی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اعجاز احمد ، سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ فیصل محمود، ڈرگ کنٹرولر ذوالفقار علی گوپانگ ، کیمسٹ ایسوسی ایشن سے ندیم اقبال خان ، محمد فیصل نقیب ، ملک شعیب ، نثار احمد ، شیخ جاوید ، محمد یوسف اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے.