ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان).ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان اللہ رکھا انجم نے کہا ہے کہ سیلاب کے ایام سے قبل تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات 25فروری تک مکمل کر لیے جائیں . دریائے سندھ اور رودکوہیوں کے چینلوں کی صفائی ، سپرز ، حفاظتی بند اور دیگر نشیبی علاقوں سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے . انہوں نے یہ ہدایات اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں . ڈپٹی کمشنر اللہ رکھا انجم نے کہاکہ محکمہ انہار فلڈ کے حوالے سے جاری او رنئے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ایک ہفتے کے اندر فراہم کرے . اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ محکموں کے سربراہان کے ساتھ مل کر حساس علاقوں کے نزدیک ریلیف کیمپس کے قیام کیلئے جگہ کی نشاندہی او رضروری انتظامات مکمل کرے . ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ لائیو سٹاک ، ہیلتھ سمیت متعلقہ محکمے وافر مقدار میں ادویات کی موجودگی ، ونڈہ سمیت مفت ویکسی نیشن پلان کو مرتب کریں . تمام سرکاری مشینری مرمت کر کے 25فروری تک سر ٹیفکیٹ جمع کرایا جائے. اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اقبال مظہر ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عبدالشکور ، اسسٹنٹ کمشنرز عبدالجبار ، عبدالغفار ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر فاروق احمد ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام ڈاکٹر خلیل احمد ، ڈ پٹی ڈ ائریکٹر سہیل روف ، ڈسٹرکٹ آفیسرز محمد طارق ولی ، شوکت علی شیروانی ، ایس ڈی او انہار عظیم مستوئی سمیت مختلف محکمو ں کے افسرا ن مو جود تھے
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










