اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن ...
اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن ...
پانامہ دستاویزات میں شریف فیملی پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا . ترجمان شریف فیملی لا ہور( ما نیٹرننگ ڈیسک ...
پانامہ لیکس سکینڈل، عمران خان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کر دیا اسلام اآباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ لیکس کے ...
مسلح افواج پر قوم کا اعتماد ہی ہمارا اصل اثاثہ ہے۔ جنرل راحیل شریف راولپنڈی (ما نیٹرننگ ڈیسک )آرمی چیف ...
نواز شریف دہشت گردوں اور عمران خان چوہوں کا خاتمہ کر رہے ہیں: پرویز رشید اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی ...
جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری fale foto لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک ...
لاہور: گلشن اقبال پارک خودکش دھماکہ میرے بچے بچیوں، بہن بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا سانحہ لاہورپردل خون کے آنسو ...
را ایجنٹ کی گرفتاری ۔ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جاءے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ...
شہروں میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل بھی ختم کریں گے : آرمی چیف جزل راحیل شریف اسلام آباد (ما ...
علماءاور مذ ہبی جما عتیں ناراض ، حکو مت تحفظ نسواں بل واپس یا ترمیم کر سکتی ہے لاہور (ما ...
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetailsاراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (مانیٹرننگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیصلہ وزارت قانون سے قانونی رائے لینے کے بعد کیا گیا۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق پانامہ لیکس کے آفٹر شاکس یا کوئی اور منطق، الیکشن کمیشن نے عوامی نمائندوں کے اثاثے عوام ہی سے چھپانے کا فیصلہ کرلیا۔ سینیٹ، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہیں کی جائیں گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع نہ کرنے کے حوالے سے وزارت قانون سے بھی قانونی رائے مانگی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی گزشتہ دو برسوں سے یہ پریکٹس تھی کی ارکان پارلیمنٹ کے اثاثہ جات کی تفصیلات، گزٹ نوٹیفیکیشن کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی ڈالی جارہی تھیں جس کا عوامی اور جمہوری حلقوں نے خیر مقدم کیا تھا۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بغیر کسی وجہ کے الیکشن کمیشن نے اچانک ہی یہ پریکٹس روکنے کا فیصلہ کیا اور اب اراکین پارلیمنٹ کی اثاثوں کی تفصیلات صرف گزٹ آف پاکستان میں شائع کی جائیں گے۔ عوام اثاثوں کی تفصیلات کی کتب الیکشن کمیشن سے خرید کر سکیں گے۔