را ایجنٹ کی گرفتاری ۔ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جاءے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ہنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں مطا لبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی”را“ کے حاضر سروس ایجنٹ کی گرفتاری کے بعد وفاقی حکومت بھارتی سفیر کوفی الفور ملک بدر کرے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارت پاکستان کو توڑنے کی سازش کر رہا ہے جس کا واضح ثبوت ”را“ایجنٹ کی گرفتاری اور اس کے انکشافات کے بعدسامنے آگیاہے۔ متن میں مزید کہا گیا ہے کہ بھوشن یادیو کے اعتراف کے بعد ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت پاکستان کیخلاف گھناﺅنی سازش کر رہا ہے لہذا پاکستانی حکومت ”را“ ایجنٹ کے اعتراف کے بعد بھارتی سفیر کو ملک بدر کرے۔