حکو مت پنجاب کی طرف سے سوارب روپے کا زرعی پیکج انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا ، رانا گلزار ڈی سی او
لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجا ب کا فوڈ سیکورٹی کے ضامن کاشت کاروں اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے سوارب روپے کا زرعی پیکج کاشت کاروں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جس کے لیے زرعی کانفرنسزکے زریعے گراس روٹ لیول سے حقیقی سفارشات کا حصول زرعی پیکج پر عمل درامد کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا۔یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں منعقدہ زرعی کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔زرعی کانفرنس سے ای ڈی او
لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجا ب کا فوڈ سیکورٹی کے ضامن کاشت کاروں اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے سوارب روپے کا زرعی پیکج کاشت کاروں کی زندگیوں میں انقلاب لانے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا جس کے لیے زرعی کانفرنسزکے زریعے گراس روٹ لیول سے حقیقی سفارشات کا حصول زرعی پیکج پر عمل درامد کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہو گا۔یہ بات ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں منعقدہ زرعی کانفرنس سے اپنے صدارتی خطاب میں کہی۔زرعی کانفرنس سے ای ڈی او
زراعت ظفر اللہ سندھو،ڈائریکڑ ریسرچ محمد زکریا ،ڈی ڈی او زراعت خالد مقبول نے خطاب کرتے ہوئے زرعی کانفرنس کے اغراض ومقاصد اورزرعی پیکج پر عمل درامدکے لیے انیس نکات پر مبنی ایجنڈا پیش کیا جس میں بہتر کوالٹی کے بیجوں کی فراہمی ،فصلات کی پیداواری لاگت کم کرنے ،زرعی اجناس کی مارکیٹنگ،زرعی اجناسی کی قیمتوں کے استحکام کی منصوبہ بندی ،زرعی عوامل میں امداد باہمی کی حوصلہ افزائی ،زرعی اداروں میں بہتری لانے ، مشینی کاشت کے فروغ،زرعی پیداوار کو بڑھانے ،زراعت سے ملحق انڈسٹری کی جدید پیمانے پر ترویج،پانی کو محفوظ کرنے کے لیے اصلاح آب پاشی ایسے معاملات پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔ اجلاس میں کاشت کاروں منظور خان میرانی ،چودھری اکرم جاوید اور محمد اسلم جاوید نے زرعی شعبہ و کاشتکاروں کو درپیش مختلف مسائل جن میں کھاد ،بیج،زرعی ادویات میں ملاوٹ کی روک تھام ،زرعی مداخل میں کمی لانے ،مڈل مینوں کا کرادر ختم کرنے کاشتکارکو فصلات کا مناسب معاوضہ دلانے ،زرعی آلات کی فراہمی پر سبسڈی دینے چھوٹے کاشتکاروں کو آگاہی دینے ایسے معاملات کے بارے میں توجہ دینے کے بارے میں توجہ مبذول کروائی ۔ڈی سی او لیہ نے زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاوزیر اعلی پنجاب نے زراعت کی ترقی ،فی ایکٹر پیدوار میں اضافے ،اور کسانوں کی فلاح بہبود کے لیے سو ارب روپے کا تاریخی زرعی پیکج زراعت کے فروغ،اورکسانوں کی خوش حالی کا پیغامبر کا ثابت ہوگاجس کے لیے صیحح معنوں میں قو می معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھنے والے شعبہ زراعت سے وابستہ کاشکاروں و کسانوں کی خوشحالی کے لیے تمام اضلاع سے سفارشات حاصل کرکے زرعی پیکج کی سمت مقرر کی جارہی ہے یہ کانفرنس اس سلسلہ کی عملی کڑی ہے تاکہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود و خوشحالی ٹھوس سفارشات مرتب کرکے پنجاب حکومت کو ارسال کی جاسکیں تاکہ آئندہ زرعی شعبہ کے لیے مزید بہتر اقدامات عمل میں لائے جاسکیں جس کے لیے زرعی ماہرین اور حکومتی اراکین ورکنگ گروپس کے زریعے ٹھوس تجاویز مرتب کرتے ہوئے بہترزرعی پالسی بنا کر کاشت کارووں کو مستفید کیا جاسکے ۔انہوں نے محکمہ زراعت کے حکام کو ہدایت کی کہ وہ منظم شیڈول مرتب کر کے کاشتکاروں کو انہوں کی دہلیز پر ہی خدمات و آگاہی فراہم کرنے کے لیے پروگرام ترتیب دیں ۔زرعی کانفرس میں ماہرین زراعت ،کاشتکاروں اور محکمہ جنگلات ،لائیوسٹاک،کوآپریٹوسوسائٹی ،زراعت توسیع کے افسران ،اسٹنٹ کمشنر منظوراحمد خان چانڈیہ،ڈی او زراعت فیض محمد کندی،ڈی او جنگلات اعجاز تبسم،ٹی ایم او عثمان جاوید نے شرکت کی