جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری
جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری fale foto لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک ...
جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری fale foto لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک ...
لاہور: گلشن اقبال پارک خودکش دھماکہ میرے بچے بچیوں، بہن بھائیوں کو نشانہ بنایا گیا سانحہ لاہورپردل خون کے آنسو ...
را ایجنٹ کی گرفتاری ۔ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جاءے ، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ...
شہروں میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل بھی ختم کریں گے : آرمی چیف جزل راحیل شریف اسلام آباد (ما ...
علماءاور مذ ہبی جما عتیں ناراض ، حکو مت تحفظ نسواں بل واپس یا ترمیم کر سکتی ہے لاہور (ما ...
دیہی تعمیرو ترقی حکو مت پنجاب کی تر جیح ہے ، میاں شہباز شریف لاہور (ما نیٹرننگ ڈیسک)عوام کی بے ...
کولکتہ کرکٹ میچ کے خلاف بھارتی انتپا پسند وں کی دھمکی نئی دلی (ما نیٹرننگ ڈیسک) بھارتی انتہا پسند تنظیم ...
وزیر اعظم نواز شریف کی سربراہی میں اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کا اجلاس اسلام آباد(ما نیٹر ننگ ڈیسک) وزیر ...
شب قدر شیشن کورٹ خودکش دھماکہ ، شہید افراد کی تعداد 16ہوگئی چارسدہ (ما نیٹرننگ ڈیسک ) چارسدہ کی تحصیل ...
غیرت کے نام پرقتل کرنا کوئی غیرت نہیں , نواز شریف اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم نواز شریف نے کہا ...
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetailsجنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں دہشت گردوں کےخلاف سیکورٹی فورسزکا آپریشن جاری

لاہور(ما نیٹرننگ ڈیسک ) سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے زیرصدارت اہم اجلاس میں پنجاب بھر میں دہشت گردوں کےخلاف مشترکہ آپریشنز کے فیصلے کے بعد صوبے بھر میں بھرپور آپریشن جاری ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف کارروائیوں کے دوران رینجرز اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے راج گڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے سانحہ گلشن اقبال پارک کے 3 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اہم دستاویزات برآمد کرلیں ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تینوں ملزمان 2 روز قبل گلشن اقبال پارک میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث اور دہشت گردوں کے سہولت کار ہیں، ملزمان کے قبضے سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں جنوبی پنجاب کے اضلاع سمیت صوبے بھر میں جاری سرچ آپریشن میں 400 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ میں آپریشن کے نتیجے میں 68 غیر ملکیوں سمیت 200 سے زائد افراد گرفتار کیے گئے، گرفتار افراد کا تعلق جنوبی پنجاب اورافغانستان سے ہے، اس کے علاوہ گوجرانوالہ سے 100 ، بہاولنگر سے 40 ،رحیم یار خان سے 34، راجن پور سے 25 جب کہ بہاولپور، احمد پور شرقیہ، خیر پور ٹامیوالی اور اوچ شریف سے 16 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ، اشتعال انگیز لٹریچر اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے، ان تمام افراد کو تحقیقات کے لیے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔