لیہ (صبح پا کستان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نعیم اللہ بھٹی نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں گندم خریداری مہم کے تمام انتظامات مکمل کرتے ہوئے بار دانہ کی فراہمی کے لیے خریداری مراکز پر کاشت کاروں کی فہرستیں آویزاں کردی گئی ہیں۔یہ بات انہوں نے گندم خریداری مہم کے جائزہ کے سلسلہ میں چوبارہ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے سی چوبارہ صفات اللہ خان نے اے ڈی سی آر کو بریفنگ دی ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ ضلع لیہ میں کاشت کاروں سے گندم کی خریداری کے لیے محکمہ خوراک و پاسکو کے تمام خریداری مراکز پر کاشت کاروں کے ناموں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئی ہیں تاکہ کاشت کار بار دانہ بروقت حاصل کرکے گندم کی فروخت کو بتدریق احسن مکمل کرسکیں اور اس ضمن میں کسی کاشت کار کا نام رہ جانے یا درستگی کے لیے کاشت کار 10اپریل تک ضلع بھر میں متعلقہ ریونیو حکام سے رابطہ کرکے درست کروا سکیں۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails









