لیہ( صبح پا کستان )خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے محکمہ پاپو لیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد عمل میں لا یا گیا۔ سیمینار میں ڈاکٹر نادیہ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر پا پو لیشن ویلفیئر اشرف جا وید نے خواتین کی فلا ح و بہبود اور معاشرتی ترقی میں خواتین کے کردار پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہو ئے خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ خدما ت سرانجا م دینے پر صوبے اور ملک کی ترقی کے لئے اہم پیش رفت قرار دیا ۔ تقریب کی صدارت ڈسٹرکٹ پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر محمد رمضان تونسوی نے کی ۔
بعد ازاں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہو ئے ڈسٹرکٹ پاپو لیشن آفیسر محمد رمضان تو نسوی نے بتا یا کہ خواتین کو بہبود آباد ی کی سہو لیا ت کے لئے ما ہ رواں میں تین سرجری کیمپس لگا ئے جا رہے ہیں تفصیل بتا تے ہو ئے انہو ں نے کہا کہ 21ما رچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل کوٹ سلطا ن 22ما رچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل فتح پور جبکہ 28ما رچ کو ٹی ایچ کیو لیول ہسپتا ل چوک اعظم میں سرجری کیمپس لگا ئے جا ئیں گے ۔