راجن پور( صبح پا کستان )تین روزہ فلاور شو کا انعقاد کر کے لوگوں کو اچھی تفریح فراہم کی جائے گی۔موسم بہار مارچ 2017ء میں طرح طرح کے پھولوں کی نمائش ہو گی۔خواتین کیلئے ایک دن مخصوص کیا جائے گا اس سلسلے میں کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد نے فلاور شو کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صد ارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی جی افضل ناصر ،اے ڈی سی آر طارق خان نیازی،کمانڈنٹ بی ایم پی عمران منیر،اے سی راجن پور شاہد محبوب،چیئرمین ایم سی کوٹ مٹھن حمزہ کمال،سی ای او تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر شازیہ نواز،ڈی ڈی ٹیکنیکل محمد عدیل، ایس ڈی او روڈز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی نے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد سے لوگوں میں خوشیاں اور ذ ہنی سکون حاصل ہو گا۔تمام محکمے جشن بہاراں کی کامیابی کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت کو ہدایت کی کہ پھولوں کی نمائش کی ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔