چوک اعظم (صبح پا کستان)تجارت سنت بنوی ہے تاجروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی زین گارمنٹس چوک اعظم کی افتتاحی تقریب سے مولانا اکرم شہزاد ڈی ایس پی واجد بھروانہ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک ریاض گرواں کا خطاب تفصیل کے مطابق چوک اعظم میں گزشتہ روز زین گارمنٹس بوتیک اینڈ بے بی شاپ کا افتتاح چیئرمین میونسپل کمیٹی چوک اعظم ملک ریاض گرواں اور ڈی ایس پی سرکل چوبارہ واجد علی بھروانہ نے کیا اس موقع سفیان علی چٹھہ نے کہا کہ ہم نے تجارت کو عبادت سمجھ کر شروع کیا ہے معیاری اور کم قیمت پر یہاں اشیاء دستیاب ہونگی دور جدید کے مطابق اشیاء کی خریداری لئے چوک اعظم اورگردونواح کے لوگوں کو لاہور ملتان جانا پڑتا تھا اب معیاری اور کم قیمت پر معیاری اشیاء چوک اعظم میں زین گارمنٹس بوتیک اینڈ بے بی شاپ پر میسر ہونگی اس موقع پر مولانا اکرم شہزاد نے کہا کہ تجارت سنت بنوی ہے تجارت کو ایمانداری اور محنت سے کرنا چاہیے ڈی ایس پی سرکل چوبارہ واجد علی بھروانہ نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کی لہر سے عدم تحفظ کی فضا ہے مگر تاجروں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہیں ہیں چوک اعظم شہر اور داخلی خارجی راستوں پر بہت جلد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں چئیرمین میونسپل کمیٹی چوک اعظم ملک ریاض گروں نے کہا کہ میونسپل کمیٹی چوک اعظم کے تحت تاجروں کو ہر قسمی سہولیات کی فراہمی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں زین گارمنٹس بوتیک اینڈ بے بی شاپ کے قیام سے چوک اعظم میں کاروبار کے نئے پلان کی بنیاد رکھی گئی ہے دور جدید کے مطابق اشیاء کی فراہمی سستے داموں میسر کرنے کا جو عزم یہاں کیا گیا ہے امید ہے کہ چوک اعظم اور گردونواح کے رہائشیوں کے لئے لاہور ملتان جانے کی بجائے تمام اشیاء یہاں میسرہونگی افتتاحی تقریب میں وائس چئیرمین میونسپل کمیٹی چوک اعظم لالہ اسلم گجر ممبران میونسپل کمیٹی ملک ارسلان تھہیم چوہدری خالد محمود آرائیں ملک عارف سندھڑ فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار لیہ مرزا عرفان بیگ بانی شہری اتحادفیصل گورایہ مراز غوث بیگ میاں محمد سلیم ڈاکٹر مختیار چوہدری وحید ارشد منیجر الائی بنک حاجی عمران عارف محمد عمر شاکر عبدالغفار خان مہر حبیب ڈلو ڈاکٹر مخیار رانجھا ملک عبد الرشید اور رانا محمد اعظم سمیت کثیر تعداد میں عوامی سماجی کاروباری صحافتی شخصیات نے شرکت کی اختتامی دعا مولانا محبوب الحسن گولڑوی نے کروائی بعد آْزاں مہانوں اور شرکاء کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا