لیہ(صبح پا کستان)ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ڈائریکٹوز کے ذریعے موصولہ ہدایت پر عمل درآمد کے لیے سرعت سے اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جاسکے ۔یہ ہدایات انہوں نے چیف منسٹر ڈائریکٹوز پر عمل درآمد کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں اے ڈی سی جرنل محبوب احمد ،اے ڈی سی ریونیو نعیم اللہ بھٹی ،اے ڈی سی فنانس منظور احمد چانڈیہ ،سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،اے سی لیہ عابد کلیار ،اے سی چوبارہ صفات اللہ خان،ایکسین بلڈنگ راجہ لہراسب ،ڈی اوپلانیگ عرفان انجم ،تحصیل دار محال کروڑ افتخار حسین ڈھانڈلہ،ٹی ایم او کروڑ ممتاز حسین کلاچی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں اے ڈی سی جرنل نے بتا یا کہ ضلع لیہ کو اب تک 554سی ایم ڈائریکٹوز موصول ہوئے جن میں سے 280پر عمل درآمد کیا جاچکا ہے جب کہ باقی نمٹانے کے لیے پیش رفت کی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ سی ایم ڈائریکٹوز پر عمل درآمد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کیاجائے تاکہ جلد سے جلد مسائل کا حل کیا جاسکے۔اجلاس میں محکمہ ریونیو فنانس اینڈ پلانیگ ،صحت ،تعلیم ،زراعت ،ہائی وئے،واٹر مینجمنٹ ،جنگلات ،ہاؤسنگ و بلدیاتی اداروں سے متعلقہ سی ایم ڈائریکٹوز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔