ڈیرہ غازیخان(صبح پا کستان) جمعیت علماء اسلام اور غازی اتحاد کے زیر اہتمام آل پارٹیز تحفظ ناموس رسالت کانفرنس زیر صدارت مولانا قاری جمال عبدالناصر ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام زیر نگرانی ملک فیض محمد ایڈووکیٹ ضلعی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام دارالافتاء خیابان سرور میں منعقد ہوئی جس میں شہر بھر کی دو سو سے زائد مذہبی سیاسی سماجی اور اقلیتی جماعتوں اور تنظیموں کے رہنماؤں مولانا محمد عبدالقادر ڈیروی مولانا غلام اکبر ثاقب‘ مولانا عبدالرحمن غفاری‘ مولانا مفتی خالد محمود ‘ مولانا عبدالعزیز لاشاری‘ مولانا محمد اقبال قاری‘ محمد اسماعیل‘ حافظ محمد حسن ایڈووکیٹ‘ ملک محمد اقبال ثاقب‘ ملک محمد منور ثاقب‘ شبلی شب خیز غوری‘ رانا نصراللہ خان‘ شیخ محمد رفیع‘ سرفراز اللہ والا‘ مولانا عبدالغفور سیفی‘ اللہ نواز بابر‘ ملک محمد رمضان جڑھ‘ شیخ عثمان فاروق‘ قاری محمد طاہر‘ سیف اللہ خان سدوزئی‘ مسیحی رہنما سلیم الیاس‘ منیر احمد کلاچی‘ مولانا محمد صدیق‘ علامہ شفیق الرحمن آزاد‘ علامہ شاہد حسین نقوی‘ محمد یعقوب بزدار‘ مولانا عبدالحمید بزدار‘ مولانا کامل مسعود‘ حافظ فہد عزیز بلوچ‘ قاری راشد محمود اور حافظ معاذ الرحمن نے شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا یہ عظیم الشان آل پارٹیز کانفرنس یکم فروری کو مولانا فضل الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس جو عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام اسلام آباد میں انعقاد پذیر ہوئی کے مشترکہ اعلامیہ کی مکمل تائید کرتی ہے ناموس رسالت ایکٹ 295 سی میں کسی قسم کی ترمیم و تنسیخ کو پاکستانی قوم کبھی برداشت نہیں کرے گی یہ مسئلہ کبھی متنازعہ نہیں رہا اس مسئلہ پر کوئی قانون سازی نہیں ہوسکتی۔ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت پر سول کورٹ سے سپریم کورٹ تک اور ملک کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر جو قانون سازی کی ہے وہ حرف آخر ہے۔ استعماری قوتوں کے دباؤ پر قادیانیوں کی خوشنودی کیلئے اس میں ترمیم مذہبی اخلاقی اور قانونی طور پر صحیح نہیں ہے۔ رسالت مآبؐ کے ساتھ مسلمانوں کا قلبی اور روحانی تعلق ہے اس لئے ناموس رسالت کیلئے قربانی دینا مسلمانوں پر آسان ہے غازی علم دین شہید اور غازی ممتاز قادری شہید کی مثالیں مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں پاکستان اسلام کیلئے معرض وجود میں آیا یہ نظریاتی مملکت ہے جس ملک کا بنیادی سیاسی نظریہ غیر محفوظ ہو جائے وہ ملک کمزور ہو جاتا ہے اسلام حقیقی دین ہے جس کے 6اہم شعبے ہیں عقائد‘ عبادات‘ معاملات‘ معاشرت‘ سیاست اور اخلاق‘ ختم نبوت اہم اساس عقیدہ ہے اس کے تحفظ کے بغیر ملکی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی یہود و نصاریٰ سے وفاداری اور ختم الرسلؐ سے بے وفائی دنیا و آخرت میں خسارے کا باعث ہوگی۔ حکمران کسی ایسی جسارت سے اجتناب کرتے ہوئے مسلمانوں کی تشویش اور اضطراب کو فی الفور ختم کریں اور ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس رسالتؐ کے تحفظ کے سلسلہ میں اپنے حلف کی پاسداری کریں۔ آل پارٹیز کانفرنس میں سانحہ لاہور کی شدید مذمت اور شہدا کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام س‘ جماعت اسلامی‘ مسلم لیگ ق‘ پیپلز پارٹی‘ پاکستان تحریک انصاف‘ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت‘ جماعت الدعوۃ‘ عوامی تحریک‘ شیعہ علماء کونسل‘ تنظیم اہلسنت انجمن صحافیان‘ انجمن تاجران‘ بین المذاہب ہم آہنگی‘ نے خطاب کیا۔ وفاق المدارس اور دیگر سیاسی‘ مذہبی‘ سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطاب کیا