لیہ(صبح پا کستان)ڈی او ماحولیات علی عمران نے کہا ہے کہ ممنوعہ پولی تھین بیگزکے استعمال ،تیاری اور فروخت کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے دوران 225انسپکشن کی گئیں اور خلاف ورزی کے مرتکب100دوکانداروں کے خلاف 50چالان مرتب کرنے کے علا وہ غیر معیاری پو لی تھین بیگز کی بھا ری مقدار تلف کر دی گئی ۔یہ بات انہوں نے چوک اعظم سٹی میں اچانک معائنہ اور آگاہی واک کے موقع پر کہی۔انہوں نے دوران معائنہ دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ کالے رنگ اور 15مائیکرون سے کم موٹائی والے شاپنگ بیگز فروخت و تیار کرنے اور استعمال کرنے پر لولی تھین بیگز آرڈی نینس2002ء کے تحت چالان کیے جائیں گے جس کا جرمانہ 50ہزار اور تین ماہ قید کی سزا ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ سماجی شعور کی بیداری کے لیے منظم مہم کے سلسلہ میں 28دسمبرکو فتح پور ،29دسمبر کو کروڑ ،31دسمبر کو لیہ سٹی جبکہ 2جنوری 2016ء کو چوبارہ میں آگاہی واک کی جائیں گی اور پمفلٹ تقسیم کرنے کے علاوہ اہم مقامات پر بینرز آویزاں کیے جائیں گے۔