لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں سہ روزہ پو لیو مہم کے دوران 790خصوصی ٹیمیں پا نچ سال تک کی عمر کے 318942بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے کا م کر یں گی ۔ سو فیصد نتا ئج کے حصول کے لئے مو ثر مانیٹرنگ کا عمل بروئے کار لا یا جا ئے ۔ یہ با ت ڈی سی او واجد علی شاہ نے19سے 22دسمبر سہ روزہ پو لیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ضلع لیہ میں تین روزہ پو لیو مہم کے لئے خصوصی ٹریننگ کا عمل جاری ہے اور پا نچ سال تک کی عمر کے 318942بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے قطرے پلا نے کے لئے تحصیل لیہ میں 406، کر وڑ میں247جبکہ چوبا رہ میں 137خصوصی ٹیمیں کا م کر یں گی ۔ اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے ڈی سی او لیہ نے پو لیو مہم کے دوران خصوصی ٹیمو ں کو سیکو رٹی کور فراہم کر نے ، مو ثر ما نیٹرنگ کے ذریعے سو فیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنا نے اور سوشل ویلفیئر ، تعلیم ،ٹریفک پولیس ، محکمہ اوقاف ، ریو نیوو ٹی ایم ایز کے متعلقہ حکا م کو مشترکہ کو ششیں بروئے کا ر لا نے کی ہدایت کی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ، ڈی ایم او عثما ن منیر بخاری ، اے سی لیہ عابد حسین ، ای ڈی او ایجو کیشن محمد منشاء میو ، پا پو لیشن ویلفیئر آفیسر اشرف جا وید ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر عتیق الرحمن خان ، ڈاکٹر بشیر احمد سمرا ، ڈی ڈی او ایچ لیہ ،چوبا رہ ڈاکٹر غلام ہاشم ، ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ، ڈی ایس وی ظفر عباس ، انسپکٹر سیکورٹی محمد طارق ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔