لیہ(صبح پا کستان)قابل ستائش کارکردگی کے حامل افسران میں انعامات کی تقسیم کاسلسلہ جاری ،آفیسرآف دی منتھ میں یادگاری مگ اورسرٹیفکیٹ تقسیم ،منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاری کیخلاف جاری کمپین میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے میں انعام تقسیم ،ریٹائرڈاورتبادلہ پر جانے والے افسران کے اعزازمیں الوداعی تقریب ، پیشہ وارانہ خدمات خوش اسلوبی سے سرانجام دے کر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔ڈی پی اولیہ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او آفس میں ریٹائرڈاورتبادلہ ہو جانے والے افسران کے اعزازمیں الوداعی تقریب کا انعقادکیاگیا ڈی پی او آفس میں تعینات پی اے غلام شبیراوراسسٹنٹ قاضی شریف مدت ملازمت مکمل ہونے پر ریٹائرڈہوئے ڈی پی او لیہ نے دونوں افسران کی محکمہ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیاجبکہ کارکردگی کے اعتراف میں یادگاری شیلڈ اور مگ دیاڈی پی اوآفس میں تعینات آفس سپرنٹنڈنٹ محمدالیاس انجم کاتبادلہ مظفرگڑھ جبکہ ایس ایچ او پیرجگی ملک ریاض کاتبادلہ ڈیرہ غازیخان کردیاگیا ڈی پی اولیہ نے دونوں افسران کی لیہ میں تعیناتی کے دوران پیشہ وارانہ کارکردگی کوسراہااوراس موقع پر یادگاری مگ دیاضلعی پولیس کی طرف سے منشیات فروشوں اورمجرمان اشتہاری کیخلاف جاری کمپین میں سرکل کروڑکو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر ڈی پی او نے ڈی ایس پی رمیض بخاری کو یادگاری شیلڈجبکہ ایس ایچ اوسرفرازگاڈی اور وسیم لغاری کو یادگاری مگ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازاتھانہ کی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آفیسرآف دی منتھ ڈکلیئر ہونے والے تھانہ سٹی سے سب انسپکٹرمحمدعمرخان،تھانہ صدر سے اے ایس آئی شمس الدین،تھانہ کوٹ سلطان سے سب انسپکٹرعزیزاحمد، تھانہ پیرجگی سے اے ایس آئی محمداقبال تھانہ کروڑسے اے ایس آئی عطاء میراں،تھانہ فتح پور سے اے ایس آئی سجادبشیر تھانہ چوک اعظم سے اے ایس آئی محمداشرف جبکہ تھانہ چوبارہ سے اے ایس آئی محمداقبال کو یادگاری مگ او رسرٹیفکیٹ سے نوازاگیا ڈی پی او لیہ نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران محکمہ کے ماتھے کا جھومر ہیں جنھیں کارکردگی کے اعتراف میں انعام دینا ان کی حوصلہ افزائی بڑھاناہے انھوں نے کہا کہ تمام افسران واہلکاران پیشہ وارانہ خدمات خوش اسلوبی سے سرانجام دے کر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔