لیہ (صبح پا کستان ) فوڈ انسپکٹر کا چھاپہ ،تھانہ پیر جگی کی حدو د میں ناقص اور مضر صحت گوشت فروخت کرنے پر دوکاندار گرفتار،30کلوگرام سے زائد گوشت موقع پر تلف کر دیاگیا۔تفصیل کے مطابق پیر جگی کی حدود میں قصاب مذبحہ خانہ سے تصدیق کے بغیر بیمار اور لاغرجانور کا گوشت فروخت کر رہا تھاجس کی اطلاع پر فوڈ انسپکٹر ،ویٹرنری انسپکٹر اور تحصیل دار لیہ کی ٹیم نے چھاپہ مار کر گوشت قبضہ میں لے لیا جسے بعدازاں تلف کر دیاگیا جبکہ قصاب کے خلاف تھانہ پیر جگی میں ایف آئی آر درج کرکے موقع پر گرفتار کر لیاگیااور دوکان کاسیل کردیاگیا۔
آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت راولپنڈی میں 6 ماہ کےلیے فوج تعینات
وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق راولپنڈی میں...
Read moreDetails






