لیہ(صبح پا کستان) شہر یوں کو ترقی کے ثمر ات سے جلد مستفید کر نے کے لئے تمام ترقیا تی منصوبے اعلیٰ تعمیراتی میٹریل کے استعما ل کو یقینی بنا تے ہو ئے پا یہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مو ثر ما نیٹرنگ کی جا ئے یہ با ت ڈی سی او واجد علی شاہ نے سالا نہ ترقیا تی پر وگرام کے تحت جا ری ترقیا تی منصوبوں کے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں جی اے آر ارشد احمد وٹو ، ای ڈی او فنا نس سردار محمد جٹیا ل ، ای ڈی او صحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ،ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب ، ای ڈی او تعلیم محمد منشا ء میو ، ایکسئین پر وانشل بلڈنگز مظفر گڑھ مقبول احمد طا ہر ، ایکسئین ڈسٹرکٹ بلڈنگز محمد ارشد ، ایس ڈی او غلام شبیر ، ایس ڈی او پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ، ٹی ایم او کر وڑ ممتاز حسین کلاچی ،انچار ج 1122ڈاکٹر محمد تسلیم ، اے ڈی کا لجز سجاد حسین ، ڈی ڈی پا پو لیشن اشرف جا وید و دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں ڈی او پلا ننگ محمد عرفان نے سالا نہ ترقیا تی پر وگرام ، پراونشل بلڈنگز ، پراونشل ہا ئی وے ، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پر وگرام ، ایس پی ڈی پی ، عدم دستیا ب طبی سہو لیا ت کے منصوبے ، ایجو کیشن سیکٹر کے ترقیا تی منصوبے اور پا ک ایم ڈی جی کے ترقیا تی منصوبو ں کے با رے میں ملٹی میڈیا کے ذریعے بر یفنگ دی ۔ ڈی سی او نے فرداً فرداً تمام ترقیاتی منصوبو ں پر کا م کی رفتار ، اعلیٰ تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بنا نے ، ما نیٹرنگ کے عمل ، فنڈز کے استعمال ، عدم دستیاب فنڈز کی فراہمی و دیگر مختلف امور کے بارے میں ہد ایا ت دیں ۔ اور ڈی او سپو رٹس کو ترقیا تی منصوبوں کی بروقت تیاری میں تا خیر پر سخت بر ہمی کا اظہار کیا ۔ اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی سی او نے تعمیر و ترقی کے محکمو ں کو افسران کو ہد ایت کی کہ ترقیا تی منصوبوں کی جلد تکمیل ان کی اولین ذمہ داری کے اور کو الٹی پر کسی قسم کے کمپروما ئز کے بغیر مو ثر ما نیٹر نگ کے ذریعے ترقیا تی منصوبے مکمل کر ائے جا ئیں تا کہ دور دراز پسما ندہ علا قوں کے شہر یو ں کو بھی ترقی کے ثمرات سے مستفید کیا جا سکے ۔