• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مملکت بے آرام کے بادشاہ ۔ بادشاہ آرام کے نام ایک کھلا خط ۔… تحریر , عفت بھٹی

webmaster by webmaster
نومبر 11, 2016
in کالم
0
مملکت بے آرام کے بادشاہ ۔ بادشاہ آرام کے نام ایک کھلا خط ۔…   تحریر ,  عفت بھٹی

گذارشات

images-2
عفت بھٹی

مملکت بے آرام کے بادشاہ ۔بادشاہ آرام کے نام ایک کھلا خط
20160531_2032909حضور والا ۔میں ملک بے آرام کی ایک ادنی شہری ہوں ۔ایک وقت تھا جب میرا ملک ۔ملک آرام تھا یہاں کی فضا میں خوف و ہراس نہ تھا ۔ہم چین کی نیند سوتے تھے ۔پھر آہستہ آہستہ ان دیکھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے گئے اس میں کچھ غلطی ہماری بھی تھی ہم نے ایسے لوگوں پہ اعتماد کیا جو دولت کے پجاری تھے انہوں نے

آکے وہ ات مچائی کہ الا امان و الحفیظ۔ہمارے اعتماد منہ تکتے رہ گئے ۔خیر سوچا اگلی بار شاید کچھ بہتری آجائے مگر کتھوں جی پھر وہی خیر جناب والاروتے دھوتے ہم نے چار سال گذار دیے اس دوران بہت ہلا گلا مچتا رہا تبدیلیوں کے نعرے لگے دھرنے دیے گئے ۔ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں کے ہاتھوں زک اٹھاتے رہے اپنے بال و پر کھو دیے ۔ہمارے مستقبل کے گلوں کی گردنوں پہ خار کے نیزے کھبو کر لہولہان کر دیا گیا ۔سیاسی تشفیوں نے زخموں پہ مرہم کیا لگانا تھا قیادت اپنی فسادانہ حرکتوں سے ہی الٹا ہمارے زخموں پہ نمک چھڑکتی رہی۔انہوں نے تو جو کرنا تھا سو کیا ۔مگر حضور والا قدرت نے اس ملک کا ذمہ دار آپ کو بنایا ہم نے تو نمائندے منتخب کیے ان نمائندوں نے آپ کا چناؤ کیا۔ سو سارا بار آپ کے کندھوں پہ تھا آپ خلیفہ مملکت ہیں ۔یاد کریں حضرت عمر رضی اللہ تعالی نے فرمایا تھا اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مرے گا تو قیامت کے دن اس کا بار بھی مجھ پہ ہو گا تو جناب کیا آپ بطور خلیفہ اس عہد سے مستثنی ہیں بلکل نہیں ۔ آپ جوابدہ ہیں ہمارے سامنے ہی نہیں اس ذات بابرکت کے سامنے بھی یہ نے آپ کو یہ مرتبہ عطا کیا ۔ قصہ مختصر جناب عالی قدر ۔آپ خود اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے چار سال میں آپ کا دیدار بمشکل گنتی کے شمار دن ہی کیا ۔اس کے علاوہ آپ کی مو جودگی اور غیر موجودگی کا توازن برابر ہی رہا ببانگ دہل تو یہی کہوں گی کہ آپ اپنے اختیارات سے انصاف نہیں کر رہے آہ فغاں بپا ہو پھر بھی آپ کی گوشہ نشینی خلوت سے جلوت میں نہیں بدلتی۔اور آپ کی ملک اور عوام سے اتنی بے اعتنائی سمجھ سے باہر ہے۔ذرا حجرہ مقیم سے باہر آ کر دیکھیں کہ آخر ہو کیا رہا ہم کس طرح اپنے مدار سے ہٹ کر غلام گردشوں کا شکار ہیں ۔آپ کے پاس اختیار ہے عہدہ ہے مگر اس کا استعمال نہیں آخر کیوں کیا آئینی ترمیم نے آپ کواسقدر بے دست وپا کر دیا کہ آپ کٹھ پتلی بن گئے کہ سال میں ایک دفعہ محض تاریخ میں لکھنے کی خاطر آپ کا دیدار کروا دیا جائے جناب عالی آخر ماجرا کیا ہے ہمیں بھی کوئی خیر خبر دیں۔
خدارا کوئی تو حل نکالیے اس ملک کو کچھ تو دیں ذیادہ نہیں تو بدعنوانی۔کرپشن۔سفارش۔اقربا پروری۔بیروزگاری سے ہی نجات دلا دیں ۔کچھ تو اے صاحب دل اس پہ کرم کر
اس مٹی کے وجود سے باقی ہے نمو تیری۔
یہ نہ کہ بہت دیر ہو جائے کیا وہ آگ جس میں آج ہم جل کر خاکستر ہو رہے اس ذرا سی بھی تپش آپکے ایوان تک نہیں جاتی ؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ کے قصر کی فصیلیں اتنی مضبوط ہیں کہ وہ آہیں جو عرش العلی کو ہلا دیتی ہیں آپ کی فصیلوں کو پار کرنے سے قاصر ہیں؟ اگر ایسا ہے تو افسوس صد افسوس اس کے سوا کچھ نہیں خدارا جاگیے کچھ تو حق ادا کیجیے اس ملک کا ۔کچھ تو قرض چکائیے اس دھرتی ماں کا۔ تاکہ آپ بھی روز جزا سرخرو ہوں۔

images-1

Tags: urdu column by iffat bhatti
Previous Post

ضلع لیہ کا سپوت ایک عہد ساز شخصیت میجر شا می تحریر ۔۔ ملک حفیظ منجوٹھہ

Next Post

لیہ ۔ ترقیا تی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تا خیر پرڈی سی او کا ڈی او سپورٹس پر سخت بر ہمی کا اظہار

Next Post

لیہ ۔ ترقیا تی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں تا خیر پرڈی سی او کا ڈی او سپورٹس پر سخت بر ہمی کا اظہار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026

گذارشات

images-2 عفت بھٹی

مملکت بے آرام کے بادشاہ ۔بادشاہ آرام کے نام ایک کھلا خط 20160531_2032909حضور والا ۔میں ملک بے آرام کی ایک ادنی شہری ہوں ۔ایک وقت تھا جب میرا ملک ۔ملک آرام تھا یہاں کی فضا میں خوف و ہراس نہ تھا ۔ہم چین کی نیند سوتے تھے ۔پھر آہستہ آہستہ ان دیکھی غلامی کی زنجیروں میں جکڑے گئے اس میں کچھ غلطی ہماری بھی تھی ہم نے ایسے لوگوں پہ اعتماد کیا جو دولت کے پجاری تھے انہوں نے

آکے وہ ات مچائی کہ الا امان و الحفیظ۔ہمارے اعتماد منہ تکتے رہ گئے ۔خیر سوچا اگلی بار شاید کچھ بہتری آجائے مگر کتھوں جی پھر وہی خیر جناب والاروتے دھوتے ہم نے چار سال گذار دیے اس دوران بہت ہلا گلا مچتا رہا تبدیلیوں کے نعرے لگے دھرنے دیے گئے ۔ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردوں کے ہاتھوں زک اٹھاتے رہے اپنے بال و پر کھو دیے ۔ہمارے مستقبل کے گلوں کی گردنوں پہ خار کے نیزے کھبو کر لہولہان کر دیا گیا ۔سیاسی تشفیوں نے زخموں پہ مرہم کیا لگانا تھا قیادت اپنی فسادانہ حرکتوں سے ہی الٹا ہمارے زخموں پہ نمک چھڑکتی رہی۔انہوں نے تو جو کرنا تھا سو کیا ۔مگر حضور والا قدرت نے اس ملک کا ذمہ دار آپ کو بنایا ہم نے تو نمائندے منتخب کیے ان نمائندوں نے آپ کا چناؤ کیا۔ سو سارا بار آپ کے کندھوں پہ تھا آپ خلیفہ مملکت ہیں ۔یاد کریں حضرت عمر رضی اللہ تعالی نے فرمایا تھا اگر فرات کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مرے گا تو قیامت کے دن اس کا بار بھی مجھ پہ ہو گا تو جناب کیا آپ بطور خلیفہ اس عہد سے مستثنی ہیں بلکل نہیں ۔ آپ جوابدہ ہیں ہمارے سامنے ہی نہیں اس ذات بابرکت کے سامنے بھی یہ نے آپ کو یہ مرتبہ عطا کیا ۔ قصہ مختصر جناب عالی قدر ۔آپ خود اس بات کے گواہ ہیں کہ ہم نے چار سال میں آپ کا دیدار بمشکل گنتی کے شمار دن ہی کیا ۔اس کے علاوہ آپ کی مو جودگی اور غیر موجودگی کا توازن برابر ہی رہا ببانگ دہل تو یہی کہوں گی کہ آپ اپنے اختیارات سے انصاف نہیں کر رہے آہ فغاں بپا ہو پھر بھی آپ کی گوشہ نشینی خلوت سے جلوت میں نہیں بدلتی۔اور آپ کی ملک اور عوام سے اتنی بے اعتنائی سمجھ سے باہر ہے۔ذرا حجرہ مقیم سے باہر آ کر دیکھیں کہ آخر ہو کیا رہا ہم کس طرح اپنے مدار سے ہٹ کر غلام گردشوں کا شکار ہیں ۔آپ کے پاس اختیار ہے عہدہ ہے مگر اس کا استعمال نہیں آخر کیوں کیا آئینی ترمیم نے آپ کواسقدر بے دست وپا کر دیا کہ آپ کٹھ پتلی بن گئے کہ سال میں ایک دفعہ محض تاریخ میں لکھنے کی خاطر آپ کا دیدار کروا دیا جائے جناب عالی آخر ماجرا کیا ہے ہمیں بھی کوئی خیر خبر دیں۔ خدارا کوئی تو حل نکالیے اس ملک کو کچھ تو دیں ذیادہ نہیں تو بدعنوانی۔کرپشن۔سفارش۔اقربا پروری۔بیروزگاری سے ہی نجات دلا دیں ۔کچھ تو اے صاحب دل اس پہ کرم کر اس مٹی کے وجود سے باقی ہے نمو تیری۔ یہ نہ کہ بہت دیر ہو جائے کیا وہ آگ جس میں آج ہم جل کر خاکستر ہو رہے اس ذرا سی بھی تپش آپکے ایوان تک نہیں جاتی ؟ اگر ایسا ہے تو کیا آپ کے قصر کی فصیلیں اتنی مضبوط ہیں کہ وہ آہیں جو عرش العلی کو ہلا دیتی ہیں آپ کی فصیلوں کو پار کرنے سے قاصر ہیں؟ اگر ایسا ہے تو افسوس صد افسوس اس کے سوا کچھ نہیں خدارا جاگیے کچھ تو حق ادا کیجیے اس ملک کا ۔کچھ تو قرض چکائیے اس دھرتی ماں کا۔ تاکہ آپ بھی روز جزا سرخرو ہوں۔

images-1

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.