لیہ(صبح پا کستان) نشیبی علا قوں کی یونین کو نسلو ں بکھری احمد خان ، لو ہانچ نشیب و سمرا نشیب کے دریا ئی کٹا ؤ و سیلا ب سے متا ثرہ افراد کی مستقل بحا لی کے لئے متعدد اٹھا ئے گئے اقداما ت کی روشنی میں غیر سرکا ری تنظیمو ں کے تعاون سے ایک ہزار گھر تعمیر کئے جا ئیں گے یہ بات ڈائریکٹر بیسک ایجو کیشن رانا فرما ن علی نے ہیلتھ اینڈ نیو ٹریشن ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام گھر وں کی تعمیر کے لئے ابتدائی تربیتی سیشن کی اختتا می نشست سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ اس موقع پر پراجیکٹ منیجر ذوالفقا ر چیمہ نے گھر وں کی تعمیر کے لئے لا ئحہ عمل کی تیا ری ، سروے کے عمل کو سرعت سے مکمل کر نے ،گھر وں کے ڈیزائن ، مستحقین کے انتخاب ، اور متعلقہ تنظیمو ں کی زیر نگرانی گھر وں کی تعمیر میں معیاری تعمیراتی میٹریل کے استعما ل کو یقینی بنا نے اور شفاف بنیادوں پر ایک کمر ے و ٹائلٹ بلا ک پر مشتمل رہا ئشی سہو لیا ت ایسے منصوبے کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ اس موقع پر متا ثرین کی بحا لی کے لئے ضلع حکو مت کے مو ثر اقداما ت کے با رے میں ملک قمر الزما ن ، ریاض جکھڑ ، عطا محمد ،جا وید فوجی ، رحیم بخش نے اپنے اپنے خیا لات کا اظہار کر تے ہو ئے متا ثرین کی مستقل بحا لی کے لئے ضلع حکو مت کے اقداما ت کو سراہا ۔ بعد ازاں شرکا ء صادق حسین ، نو ر محمد ، محمد انصر ، محمد تو قیر ، سجاد حسین ، فیاض حسین ، غلام فرید ، مشتاق حسین و دیگر میں اسنا د تقسیم کی گئیں ۔