لیہ(صبح پا کستان )فرنیچر خریداری میں کروڑوں روپے کے گھپلے اختیارات کے ناجائز استعمال کے مرتکب محکمہ تعلیم لیہ کے سابقہ ای ڈی اوز کی معطلی ،سابق ڈی سی اوکو او ایس ڈی بنائے جانے کے بعد انٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا اغاز کر دیا موجودہ ،سابقہ ای ڈی اوز ایجوکیشن کے علاوہ دیگر افسران و ماتحت اہلکاران نے ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مظفر گڑھ کو اپنے اپنے بیانات قلمبند کرا دیئے آج بھی تحقیقات جاری رہیں گی تفصیل کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مظفر گڑھ مہر عزیز الرحمن سمرا نے گذشتہ روز دفتر انٹی کرپشن لیہ میں سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لیہ عذرا پروین ،ہیڈ ماسٹر کرم حسین خان،احسان اللہ خان گورمانی کی طرف سے محکمہ ایجوکیشن لیہ میں کروڑوں روپے مالیت کے فرنیچر کی خریداری میں اختیارات کے ناجائز استعمال ،ماتحت عملہ ایجوکیشن کو ہراساں کرنے اور خرید فرنیچر کی ادائیگی کی مد میں تقریباً2کروڑروپے مالیت کا سیلز ٹیکس ادا نہ کرنے اور جبراًماتحت عملہ سے سیلز ٹیکس کی رقم وصول کرنے جیسے سنگین الزمات کے تحت دی گئی درخواست پر تحقیقات کا آغاز کیا گیا دوران انکوائری درخواست دہندگان عذرا پروین ،کرم حسین،احسان اللہ خان نے اپنے مؤقف کی تائید میں بیان دیا جبکہ سابق ای ڈی او تعلیم لیہ طاہرہ شفیق چشتی ،سابق ای ڈی او تعلیم لیہ سید ہدایت اللہ شاہ سابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالرشید خان ،ممبر ٹیکنکل کمیٹی آئی ٹی لیب ناصر محمود،ایس ایس ٹی طارق محمود چوہدری،ممبر کمیٹی ناصر عباس ایس ایس ٹی ممبر کمیٹی محمد افضل رندھاوا،ممبر فرنیچر پرچیز کمیٹی ٹیوٹا نے اپنے بیانات قلمبند کرائے ،جبکہ سابق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ،سابق ڈی ایم او لیہ شہزاد خان مگسی ،ای ڈی او فنانس سردار احمد جٹیال انکوائری میں شریک نہ ہوئے ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن مظفر گڑھ آج بھی انکوائری کریں گے۔