لیہ(صبح پا کستان)ضلع لیہ میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشتوں پر انتخابات و ریٹرنگ آفیسرز کی تقرری ، شیڈول کا نوٹیفیکیشن جاری ،جاری شدہ شیڈول کے مطابق درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہو گا،کاغذات کی چانچ پڑتال 17،18اکتوبر،کاغذات کی منسوخی کیلئے اپیل 20اکتوبر،کاغذات کی منسوخی پر اپیلکا فیصلہ 22 اکتوبر،کاغذات کی واپسی 24اکتوبر،فائنل لسٹ و نشان الاٹ منٹ 25اکتوبر،پولنگ ضلع کونسل 8نومبر،پولنگ میونسپل کمیٹی 10نومبر،پولنگ یونین کونسل 12نومبر کو ہوگی جبکہ تمام سیٹوں پر حتمی رزلٹ 14نومبر کا جاری کیا جائے گا،جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید واجد علی شاہ ڈی سی او لیہ،ریٹرننگ آفیسر ضلع کونسل سردار احمد جٹیال ای ڈی او ایف اینڈ پی،یونین کونسل نمبر1تا8کیلئے ریٹرننگ آفیسر نعیم اللہ بھٹی اے ڈی سی ریونیو لیہ ،یونین کونسل نمبر 9تا16کیلئے ریٹرننگ آفیسر ظفراللہ سندھو ای ڈی او زراعت،یونین کونسل نمبر 17تا24کیلئے حافظ محمد سلیمان تنویر ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایچ آر ایم،یونین کونسل نمبر 25تا33کیلئے تنویر یزداں اے سی کروڑ،یونین کونسل 34تا 41کیلئے غلام فرید ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ایگریکلچر کروڑ،یونین کونسل 42تا 48کیلئے ارشد احمد وٹو اے سی چوبارہ ،میونسپل کمیٹی لیہ کیلئے عثمان منیر ڈی ایم او لیہ،میونسپل کمیٹی چوک اعظم کیلئے عرفان ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن،میونسپل کمیٹی کروڑ کیلئے ممتاز حسین ٹی ایم او کروڑ،میونسپل کمیٹی فتح پور کیلئے غلام عباس ڈپٹی ڈسٹرکٹ اگرانومی آفیسر کروڑ،میونسپل کمیٹی چوبارہ کیلئے شکیل احمد پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج چوبارہ کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ،ضلع لیہ میں ڈسٹرکٹ کونسل لیہ میں 11خواتین،2کسان مزدور،1یوتھ،1ٹیکنوکریٹ،2اکلیتی کی نشستوں پر میونسپل کمیٹی لیہ ،میونسپل کمیٹی چوبارہ ،میونسپل کمیٹی کروڑ،میونسپل کمیٹی چوک اعظمکیلئے 4خواتین ،1کسان مزدور،1یوتھ،1ٹیکنوکریٹ اور ایک اکلیتی جبکہ میونسپل کمیٹی فتح پور کیلئے 2خواتین،مزدور کسان ،یوتھ ،ٹیکنوکریٹ اور اکلیتی نسشت کیلئے ایک ایک ممبر کا انتخاب کیا جائے گا ۔
رپورٹ ۔ اے آر فریدی