ضلعی امن کمیٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر کی زیر قیادت امن واک
لیہ (صبح پا کستان)محرم الحرام کے دوران ضلع میں قائم مثالی امن کو برقرار رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ کی زیر قیا دت امن واک کی گئی ۔ امن واک امام با رگا ہ حسینہ سے شروع ہو کر مر کزی جلو س روٹ سے ہو تی ہو ئی مسجد کرنا ل اختتام پذیر ہو ئی ۔ امن واک میں ممبران اسمبلی چوہدری اشفاق احمد ، قیصر عباس مگسی ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد علی ضیا ء ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر نعیم اللہ بھٹی ، ممبران امن کمیٹی قاری کفایت اللہ ،محمد اشرف چشتی ، ثقلین زیدی ، قاری عبد الرؤف احمد ، واحد بخش با روی ،نیئر عباس شاہ ،مہر محمد اقبا ل سمرا، تا جر تنظیمو ں کے نما ئند گا ن ، ڈسٹرکٹ افسران ،کو نسلرز ، میڈیا نمائندگا ن ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، ٹی ایم اے اور متعلقہ محکمو ں کے اہلکا روں سمیت سول سوسائٹی کے ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ امن واک کے اختتا م پر ملکی و علا قائی امن و سلا متی کے لئے مخصوص دعا کر ائی گئی ۔ قبل ازیں ڈی سی او کی زیر صدارت کمیٹی میں ضلعی امن کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہو ا ۔ ڈی سی او نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ عاشورہ محرم الحرام کے پُر امن انعقاد کے لئے تمام تر انتظا ما ت مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ اور تمام متعلقہ محکمو ں میں چھٹیا ں منسوخ کر کے ڈیو ٹیا ں تفویض کر دی گئی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ امن دین اسلام کی تعلیما ت کا بنیا دی جز و ہے اور پا کستا ن سے محبت کا تقاضا ہے کہ ہم نہ صرف خود پُر امن رہیں بلکہ لو گو ں کو بھی اس کا درس دیں ۔ انہو ں نے کہا کہ اتحا د و بھا ئی چارے کی بد ولت ہم اندرونی اور بیرونی شر پسند قوتوں کا خا تمہ کر سکتے ہیں ۔ اجلاس سے ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ضلع میں قیا م امن کے ہم سے متحد ہیں اور امن کے قیا م اور فروغ کے لئے ضلعی حکو مت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ اجلاس سے ڈی پی او محمد علی ضیا ء نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پولیس فورس مستعدی سے اپنے فرائض انجا م دے رہی ہے اور امن کی خا طر کسی بھی قربا نی سے دریغ نہیں کیا جا ئے گا ۔ اجلاس میں ممبران امن کمیٹی اور کو نسلرز حضرات نے مختلف تجا ویز و آراء پیش کیں ۔ جنہیں سراہا گیا اور ان پر عملد درآمد کی یقین دہا نی کر وائی گئی ۔