پریس کلب کے زیر اہتمام تعلیم اور امن کے عنوان سے سیمنار کا انعقاد
تعلیم انسان کو معاشرے میں رہنے کے اسلوب سکھاتی ہے ، ۔ مقررین کا سیمینار سے خطاب
کوٹ سلطان (صبح پا کستان ) تعلیم انسان کو معاشرے میں رہنے کے اسلوب سکھاتی ہے ،قوموں اس وقت تک زندہ رہتی ہیں جب تک ان کی درسگاہیں آباد رہتی ہیں ،تعلیم سے اچھائی اور برائی میں فرق ہوتا ہے جس سے معاشرہ میں امن قائم ہوتا ہے ان خیالات کا اظہا رپرنسپل گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج
ڈاکٹر مزمل حسین نے پریس کلب کوٹ سلطان کے زیر اہتمام تعلیم اور امن کے عنوان سے ہونے والے سیمنار سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا علم امن کی ضمانت ہے پرنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ڈاکٹر گل عباس اعوان نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مذہب نام ہی امن اور سلامتی کا ہے دنیا کی بقاء کے لیے تعلیم ضروری ہے کہ اور امن کے لیے تعلیم ادارے بنیادی حیثیت کے حامل ہیں تعلیم شعود دیتی ہے اور ایک دوسرے کے حقوق و فرائض سے اگاہ کرتی ہے جو کہ معاشرے میں امن قائم کرنے میں اہم ہے صدر پریس کلب سید عابد فاروقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر زندگی بے مقصد ہے تعلیم ہی انسان کو معاشرے میں امن قائم رکھنے میں مدد کر تی ہے سردار جنید خان تنگوانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کو عام کر کے معاشرے میں جاری بگاڑ کو ختم کیا جا سکتا ہے تقریب سے اللہ نواز سرگانی ، مہر زاہد واندر ،پروفیسر منور عباس جعفری ،پروفیسر مختیار احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ صدر انجمن تاجران طارق خان بلوچ،ملک اکرم گرواں ، کونسلر شیخ محمد افضل، مہرطاہر حسین ،شہزاد احمد خان ،شہباز مصطفی،اسد اللہ خالد محمود ،اکرم خان دستی ،سجاد ملک ،فہیم منجوٹھہ اور دیگر نے شرکت کی ۔
رپورٹ ۔ ملک فہیم منجوٹھہ