لیہ (صبح پا کستان)تعلیمی روڈ میپ کے اہداف کا حصول سکو لو ں میں سیکو رٹی کے مو ثر انتظا ما ت ، عدم دستیا ب تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے اور سکو لو ں کے وزٹ کے لئے تعلیمی افسران اپنی خد ما ت مکمل ذمہ داری سے سرانجام دیں ۔ اس ضمن میں کسی قسم کی کو تا ہی ہرگز برداشت نہ کی جا ئے گی ۔ یہ با ت ڈی سی ا وسید واجد علی شاہ نے ڈسٹرکٹ ریو یو کمیٹی برائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلاس میں اے ڈی سی نعیم اللہ بھٹی ، ڈی ایم او سید عثما ن منیر بخا ری ، ای ڈی او تعلیم محمد منشا ء ، ڈی او تعلیم ارشاد احمد ، ڈی ڈی او تعلیم غلام یٰسین چشتی ، ما نیٹرنگ حکا م و افسران تعلیم نے شرکت کی ۔ اجلا س میں ڈی ایم او نے بر یفنگ کے دوران سکو لو ں میں سیکورٹی انتظا ما ت کے حوالے سے ایس او پی پر روشنی ڈالتے ہو ئے بتایا کہ خا ردار تا ریں لگا نے ، آہنی بیرئیر کی تنصیب ، سیکو رٹی گا رڈ بمعہ یو نیفارم، سی سی ٹی وی کیمر ے لگا نے و ما نیٹرنگ کر نے ، سکو لو ں میں صحت و صفائی ، وائٹ واش ، دیو اروں سے وال چاکنگ کے خا تمے ، ضر وری تعمیر و مر مت اور فرنیچر کو صاف رکھنے ، کمپیوٹر لیب فنگشنل رکھنے ، ایمر جنسی نمبرز آویزاں کیے جا نے ، فراہمی و نکا سی آب کے درست انتظا ما ت ، ٹا ئلٹ بلا کس میں صفائی ، الارم لگائے جا نے ، سکو لو ں کی چھتوں کی صفائی ایسے امور کے با رے میں آگا ہ کیا ۔ ڈی سی او نے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ طا لب علمو ں کو پر سکو ن و بہتر ما حو ل میں تعلیمی سر گر میو ں کو جا ری رکھنے کے لئے حکو متی ہد ایا ت کی روشنی میں تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لا تے ہو ئے اقداما ت عمل میں لا ئے جا ئیں ۔ سو فیصد حاضری کو یقینی بنا نے کے لئے ما نیٹرنگ کا نظا م مزید بہتر کیا جا ئے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز برداشت نہ کی جا ئے گی ۔ انہو ں نے مخدوش بلڈنگز کی تعمیر و مر مت کے لئے ترجیحی بنیا دوں اقداما ت عمل میں لا نے کی ہدایت کی اور زیر و پیر یڈ میں انٹی ڈینگی مہم و کا نگو وائرس سے بچاؤ کی مہم کے سلسلہ میں آگا ہی دینے کے لئے بھی ہد ایا ت دیں ۔