چوک اعظم (صبح پا کستان)کریانہ سٹور بیکری مالکان ہیلتھ سرٹیفیکٹ معیاری اشیاء فروخت کریں بلا لائنس اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کا روائی ہو گی ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تفصیل کے مطابق بنیادی ہیلتھ سنٹر جمال چھپری میں گزشتہ روز آگاہی سیمینار و تربیتی ورکشاپ پیور فوڈ ہیلتھ ایجوکیشن کے نام سے ایک روزہ پروگرام منعقد ہوا پروگرام میں یونین کونسل کے دکانداروں کے علاوہ مقامی سماجی نمائندوں کو بھی مدعو کیا گیا ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ نے شرکاء سیمینار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کریانہ سٹور بیکری مالکان فوری طور پر محکمہ صحت سے ہیلتھ سرٹیفیکٹ حاصل کریں معمولی فیس سے جاری ہونے والے سرٹیفکیٹ سے مستقبل کے مسائل سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ دکاندار معیاری اشیاء فروخت کریں دکاندار سامان خریدتے وقت بل لیں اوراسے سنبھال کر رکھیں انہوں نے کہا کہ بلا لائنس اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلاامتیاز کا روائی ہو گی فوڈ ایکٹ قانون 1960میں نافذ ہوا جسکا ترمیمی آرڈیننس 2015میں نافذ ہوا جس کے مطابق غیر معیاری اور ناقص اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف اندراج مقدمہ قید اور بھاری جرمانہ ہو گا صابن سرف اور اس جیسی دوسری اشیاء کو کھانے پینے والی اشیاء سے الگ رکھا جائے ملک عاطف نواز فورڈ انسپکٹر یونین کونسل جمال چھپری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اشیاء خوردنوش فروخت کرنے والے دکاندار خوانچہ فروش رہڑھی بان صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں کریانہ فروش ڈیزل اور پٹرول فروخت نہ کریں اشیاء کو ڈھانپ کر رکھیں بیکری مصنوعات ایک دن میں فروخت ہونے کے حساب سے فروخت کریں عوام اپنے باتھ روم ٹائلٹس کو صاف رکھیں شرکاء سے محمد عمر شاکر عطاء نائچ نے بھی خطاب کیا سیمنار کے اختتام میں شرکاء نے سوال کیے بعد آزاں محکمہ صحت کی طرف سے ریفریشمنٹ کا بھی انتظام کیا گیا