کوٹ سلطان ۔ تنگوانی گروپ با ئے بائے ۔ جام برادری کی اچلانہ گروپ میں شمولیت
کوٹ سلطان(صبح پا کستان ) جام برادری نے تنگوانی گروپ چھوڑ کر اچلانہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی، سینکڑوں افراد نے حمایت کا اعلان کر دیا۔ کوٹ سلطان کے محلہ ٹبہ جام والا کی جام برادری کی سرکردہ شخصیات نے سالوں سے تنگوا نی گروپ کے ساتھ سیاسی رفاقت ختم کرتے ہوئے ایم پی اے مہر اعجاز اچلانہ کے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر ایپکا لیہ جام اللہ نواز نے کہاکہ تنگوانی گروپ عوامی مسائل کو نظر انداز کرر ہا ہے جبکہ ایم پی اے مہر اعجا ز اچلانہ کی حلقہ کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں۔ اس موقع پر اچلانہ گروپ کے ڈاکٹر مزمل کریم، ملک حفیظ اللہ ملکو اور مہر ذیشان اچلانہ نے جام برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گروپ میں خوش آمد ید کہا۔ اس موقع پر عمرحیات جام، غلام شبیر چانڈیہ، اللہ نوا ز جام سینئر نائب صدر ایپکا، فرحت عباس، خضر حیات جام ، جام محمد سلیم، قدیر الرحمن جام ، واصف رسول جام ،عامر حیات جام، محمد ثقلین جام، جام رمضان، جام ندیم، جام فیاض، جام طاہر کے علاوہ جام برادری کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔
کوٹ سلطان ۔ انجمن تا جران ۔ ڈاکٹرز کے خلاف ڈیڈ لائن ختم ۔ دکانیں کھلی رکھیں گے ، ا نجمن تاجران تاجدار مدینہ
کوٹ سلطان(صبح پا کستان) ڈاکٹروں، تاجروں کے درمیان تنازعہ، انجمن تاجران کی مقدمہ کے اخراج کے لئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ، آج ہٹرتال کا اعلان، انجمن تاجران تاجدار مدینہ نے ہٹرتال سے اعلان لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے دوکانیں کھلی رکھنے کاا علان کر دیا۔ گزشتہ دنوں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ سلطان میں کونسلر کی ڈاکٹر وں کے ساتھ ہونے والی چپقلش میں تاجروں کی ایم ایس اور ڈاکٹروں کے ساتھ ہونے والے بدتمیزی ، ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر نے تھانہ کوٹ سلطان میں صدر انجمن تاجران طارق بلوچ، جنرل سیکرٹری آصف کھرل ، کونسلر ادریس دستی سمیت ستر نامعلوم افراد کے خلاف کار سرکار میں مداخلت پر مقدمہ درج کر دیا جس پر انجمن تاجران نے مقدمہ اخراج کے لئے ڈاکٹروں کو دی جانے والی دو روز کی ڈیڈ لائن آج ختم ہونے کے بعد آج ہٹرتال کی جائے گی۔ انجمن تاجران کی ہٹرتال کے اعلان پر تاجدار مدینہ گروپ نے ہٹرتال سے اعلان لاتعلقی کاا ظہار کر تے ہوئے صدر انجمن تاجران تاجدار مدینہ مولوی اللہ ڈتہ نے آج دوکانیں کھلی رکھنے کا اعلان کر دیا۔ مولوی اللہ ڈتہ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹر اور کونسلر کے درمیان ہونے والی چپقلش پر تاجران اپنے آپ کو خود ملوث کر کے خوامخوہ ہٹرتال کا اعلان کر رہے ہیں جو تاجروں کے مفاد میں نہیں جس پر تاجران ہٹرتال کی کال پر کان نہیں دھریں گے اور اپنی دوکانیں کھلی رکھیں گے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہد سرفراز واندر