لیہ (صبح پا کستان)صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہر اعجاز احمد اچلا نہ اور ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے ایک مشترکہ بیا ن میں کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ دہشتگردی کی بزدلا نہ کا روائی ہے جس کی جتنی مذمت کی جا ئے کم ہے انہو ں نے کہا کہ دہشتگرد انسانیت کے دشمن ہیں اور ان کا کو ئی مذہب نہیں۔ انہو ں نے کہا کہ کو ئٹہ دھماکہ میں شہید ہو نے والے وکلا ء ،صحافی اور معصوم شہریوں کا خون رائیگا ں نہیں جا ئے گا اور دہشت گردی کے خا تمہ تک حکو مت چین سے نہیں بیٹھے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ پو ری قوم دکھ کی اس گھڑی میں شہدا کے لواحقین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ دہشتگردی کی بے رحما نہ کا روائی پاکستانی قوم کے دہشت گردی کے خلاف عزم کو متزلز ل نہیں کر سکتی ۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails








