لیہ (صبح پا کستان)ڈسٹرکٹ آفیسر کو ارڈنیشن محبوب احمد نے کہا ہے کہ معذور افراد کی بحا لی اور معاشی کفالت کے پر وگرامز پر عملد رآمد کے لئے سما جی بہبو د کے ادارے اور متعلقہ تنظیمیں مشترکہ کو ششوں سے خد مت کا رڈ کی فراہمی کے لئے ضر وری اقداما ت عمل میں لا ئیں اور اس ضمن میں انتظا می افسران کی جس قدر مدد درکا ر ہو اس سے تحریری طور پر آگا ہی کے ذریعے مزید بہتری لا ئی جا سکتی ہے یہ با ت انہو ں نے معذور افراد کی بحا لی کے لئے مختلف پر وگرامز پر عملد دآمدکے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں معذور افراد کو خد مت کا رڈ کی فراہمی ، بھٹہ مزدوروں کے بچوں کو کتا بیں اور یو نیفارم کے علا وہ خد مت کا رڈ کی فراہمی ، مختلف سرکا ری اداروں میں معذور کو ٹہ کے تحت ملا زمتوں کی فراہمی ایسے امور کے با رے میں تفصیلی غور و خوص کیا گیا ۔اجلاس میں ڈی او سوشل ویلفیئر ظفر اقبال کھا ر ا، ای ڈی او زراعت اورای ڈی او سی ڈی ظفر اللہ سندھو ، ڈی ایل او ڈاکٹر محمد طا رق ، ڈ ی ایس پی ہیڈ کو ارٹر ، صدر بلا ئنڈ ایسوسی ایشن ضیا ء اللہ کے علا وہ دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی ۔