لیہ (صبح پا کستان )تھا نو ں کی چیکنگ سے ضلع پو لیس کی کا ر کر دگی کو بہتر بنا نے ، ریکا رڈ کی درست ترتیب اور شہر یو ں کی جا ن و ما ل کے تحفظ کے لئے گشت و پڑتا ل کے نظا م کا جا ئزہ لینا مقصود ہو تا ہے جس سے تھا نو ں میں صحت و صفائی سے لے کر ریکا رڈ کی درستگی تک کا عمل تکمیل پا رہا ہے یہ با ت ڈی پی او لیہ محمد علی ضیا ء نے تھا نہ سٹی لیہ کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ڈی ایس پی محمد اکر م نیا زی ، ڈی ایس پی لیگل محمد اصغر اولکھ ، ایس ایچ او فرحت رسول مو جو د تھے ۔ معائنہ کے موقع پر ڈی پی او تھا نے کی گا ڑیو ں کی انسپکشن ، جد ید رپو رٹنگ سنٹر ، تھا نے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور تفتیشی افسران کے اجلاس میں مقدما ت کی تفتیش پر رفتار کا جا ئزہ لیا ۔ اور مقدما ت کو جلد یکسو کر نے کی ہد ایا ت دیں ۔ اس موقع پر ون ویلنگ کے خا تمے کے لئے کر یک ڈاؤن کر نے اور یو م آزادی کے موقع پر فو ل پر وف سیکورٹی کے لئے بھی ہدا یا ت دیں