لیہ (صبح پا کستان)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ؍ ایڈ منسٹر یٹر ٹی ایم اے نعیم اللہ بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ یوم آزادی کی تقریبا ت کو شایا ن شان طریقہ سے منا نے کے لئے تمام متعلقہ محکمے بھر پور تیاری کریں ۔ انہو ں نے یہ ہدایت ڈی سی او کے کمیٹی روم میں 14اگست کی تقریبا ت کے حوالہ سے جا ئزہ اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے دی ۔ اس موقع پر ڈی او سی محبوب احمد ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ عمران شمس ، ڈسٹرکٹ ما نیٹرنگ آفیسر سید عثما ن منیر بخاری ، ڈی ڈی او ایچ آر ایم سلمان تنویر، ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز ڈاکٹر خادم حسین ملک ، ای ڈی او ایجو کیشن محمد منشاء ، پر نسپل ڈی پی ایس بوائز عباس بخار ی ،پر نسپل ڈی پی ایس گر لز ونگ طا ہرہ ذوالفقار،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سیف الرحمن ، ٹی ایم او لیہ محمد سلیم، نما ئندہ انجمن تا جران رمضان با بر ، نما ئندہ لیہ شوگر ملز، قیصر انصاری اور متعلقہ افسران مو جو د تھے ۔ اے ڈی سی نے کہا کہ ٹی ڈی اے و چوک فوراہ پر خو بصورت سٹا ل سجا ئے جا ئیں اور سرکا ری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے جا ئیں ۔ انہو ں نے کہا کہ شہر بھر میں نما یا ں مقاما ت پر تحریک آزادی کے ہیروز کی قد آدم تصاویر نصب کی جا ئیں اور منعقد ہو نے والے پر وگراموں کے پینا فلیکس و بینر ز لگا ئیں جا ئیں تا کہ عوام کی زیا دہ سے زیا دہ شمولیت کو یقینی بنا یا جا سکے ۔ اے ڈی سی نے ٹی ایم او کو ہدایت کی کہ شہر کی تمام مصروف شاہراہوں کی روزانہ کی بنیاد پر صفائی ستھرائی ، پا نی و چونے کے چھڑکا ؤ کو یقینی بنا یا جا ئے ۔ اجلاس میں طے پا یا گیا کہ یو م آزادی کی مرکزی تقریب 14اگست کو صبح ڈی پی ایس گر لز ونگ میں منعقد ہو گی جہا ں پر چم کشائی کی جا ئے گی جبکہ پو لیس ، ریسکیو 1122کے دستے ما رچ پاسٹ کر یں گے اور سکو ل کے طلبہ تقاریر ، ملی نغمے ، ٹیبلو پیش کر یں گے ۔ اس مو قع پر نما یاں کا ر کر دگی کے حامل طلبہ و پلیئر ز میں انعاما ت بھی تقسیم کیے جا ئیں گے ۔