لیہ(صبح پا کستان)لیہ اورگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری کاروبارزندگی مفلوج مزدور محنت کش طبقہ فاقوں پرمجبور جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہاہے۔جبکہ کئی علاقوں میں مسلسل کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں نے حبس اور گرمی میں راتیں جاگ کر گزارناشروع کردی بجلی کی غیراعلانیہ بندش سے شہری شدیدحبس اور گرمی میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے اور خواتین بھی پریشان ہیں۔ شدید گرمی اور حبس میں کئی کئی گھنٹے بجلی نہ ہونے سے صارفین مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں محمد حسام،محمد فرحان،صہیب رومی،ریان احمد،محمد داؤد کاکہنا تھا کہ ساری رات جاگ کر گزارنی پڑتی ہے۔جبکہ خواتین سعدیہ،اسوہ،مریم کا کہنا تھا کہ بجلی نہ ہونے سے کھانے پینے کی اشیاخراب ہو جاتی ہیں شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بحران سے جلدسے جلد نمٹاکر شہریوں کو ریلیف مہیاکیا جائے۔