لیہ (صبح پا کستان)ضلع بھر میں عوامی فلا ح بہبو د کی 350سکیموں پر 18ارب 14کروڑ42لا کھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا رہی ہے تمام تر ترقیا تی سکیموں پر کا م تیزی سے جا ری ہے جبکہ سال 15-16کی بیشتر سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں یہ با ت چیئر مین ڈسٹرکٹ کو ارڈنیشن کمیٹی ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن سواگ کی زیر صدارت منعقدہ ڈی سی سی کے اجلاس میں بتا ئی گئی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈنیشن آفیسر سید واجد علی شاہ ، ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری ، صوبا ئی پارلیما نی سیکرٹری برائے داخلہ مہرا عجاز احمد اچلا نہ ،ایم پی اے قیصر عباس خان مگسی ،سابق ایم پی اے ملک عبد الشکور سواگ، ای ڈی او ورکس راجہ لہراسب ، ای ڈی او فنا نس سردار محمد جٹیا ل ، ،ڈی او پلا ننگ عرفان احمد ،محکمہ بلڈنگز ، ہا ئی وے ، واپڈا ، ٹی ایم اے کے افسران مو جو د تھے ۔ اجلاس میں بتا یا گیاکہ محکمہ صوبا ئی بلڈنگز کے تحت 16ترقیاتی منصوبے5ارب 47کروڑ 36لا کھ روپے ، ہا ئیر ایجو کیشن کا ایک منصوبہ 34کروڑ 36لا کھ روپے ، سپو رٹس کے تین منصوبے 18کروڑ 73لاکھ روپے ، صحت کے دو منصوبے 31کر وڑ 76لا کھ روپے ، سماجی بہبود کا ایک منصوبہ 2کروڑ 44لا کھ روپے ، پو لیس کے چار منصوبے 20کروڑ 62لا کھ روپے ، جو ڈیشری کا ایک منصوبہ 2کر وڑ روپے ، لا ئیو سٹا ک کے دو منصوبے 13کروڑ 61لا کھ روپے ، ریسکیو1122کا ایک منصوبہ 4ارب 16کروڑ88لا کھ رو پے سے زائد رقم سے مکمل کیے گئے ہیں۔ اسی طرح پر انشل ہا ئی وے کے تحت خا دم پنجا ب دیہی روڈ پروگرام کے تحت ایک منصوبہ 32کروڑ20لا کھ روپے کی لا گت سے مکمل کیا جا چکا ہے اور مختلف سٹرکا ت کے 16منصوبے 5ارب 95کروڑ 80لاکھ روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ سال 2016-17ء میں پبلک ہیلتھ انجینئر نگ کے 14منصوبوں پر 39کروڑ69لا کھ روپے سے زائد رقم خرچ کی جا ئے گی جبکہ صوبا ئی سالا نہ ترقیاتی پر وگرام 2016-17ء کے تحت روڈ سیکٹر میں 13منصوبوں پر 37کر وڑ83لا کھ روپے اور بلڈنگز سیکٹر میں 10منصوبوں 21کروڑ10لا کھ روپے سرف کیے جا ئیں گے ۔ انہو ں نے مزید بتا یا کہ ضلع حکو مت کے تحت 264بجلی کی فراہمی کے منصوبے اور سکو لو ں کی اپ گریڈیشن کے 20منصوبے 24کروڑ80لا کھ روپے کی لا گت سے مکمل کیے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں ایم این اے صاحبز ادہ فیض الحسن سواگ نے تعمیر و ترقی کے محکمو ں کے سربراہان سے کہا کہ شہر یو ں کو ترقی کے ثمرات سے جلد مستفید کر نے کے لئے تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیے جا ئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہو نے والے میڑیل کا خاص خیا ل رکھا جا ئے ۔اور اس سلسلہ میں متعلقہ افسران ترقیاتی کا م کا جا ئزہ لینے کے لئے فیلڈ میں نکلیں انہوں نے کہا کہ نا قص میڑیل کے استعمال اور سست روی سے کا م کر نے والے کنٹریکٹر ز کے خلاف سخت ایکشن لیا جا ئے گا ۔