اب تک ہسپتا ل میں ڈینگی بخار میں مبتلا کو ئی مریض سامنے نہیں آیا ۔ ای ڈی او ہیلتھ
معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم میں شامل کرکے انسداد ڈینگی کے نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ ڈی سی او
لیہ (صبح پاکستان)انسدا د ڈینگی کے لئے محکمہ صحت کی کا وشوں کے ساتھ ساتھ سما جی شعور کی بیداری کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اور ضلع بھر کے 16لا کھ سے زائد شہر یو ں کو ڈینگی بخار سے بچاؤ کی احتیاطی تدا بیر سے آگا ہی کے لئے تمام متعلقہ محکمے مشترکہ کو ششیں بر وئے کا ر لا ئیں یہ با ت ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ سیمینا ر میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے ضلع بھر کے تمام ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکس کو ایس او پی کے مطا بق انسداد ڈینگی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں دی گئی ہدایا ت سے آگا ہ کیا ،ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی نے ہسپتا ل میں ڈینگی کاؤنٹر ، ڈینگی وارڈ اور مریضوں کی تشخیص و آگا ہی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے با رے میں آگاہ کیا ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر ظفر اقبال ملغا نی نے انسداد ڈینگی کے لئے پیشگی احتیاطی تدا بیر ، چھتوں سے فالتو چیزیں ہٹا نے ، پا نی کھڑا نہ ہو نے دینے ، فریج کی ٹرے ، پر ندوں کے پا نی کے برتن سے پا نی کا خاتمہ ، پرانے ٹا ئر ، کو ڑا کر کٹ ، فالتو اشیا ء کی تلفی ، پو رے آستین والے کپڑے پہننے ، مچھر مار لو شن کے استعمال اور ماحو ل کو خشک رکھنے کے علا وہ ڈینگی بخار کی علا ما ت کے بارے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کیا ۔ا سی طرح پتھالو جسٹ ڈاکٹر محمد اعظم نے بتا یا کہ ہسپتا ل میں سی بی سی او ر این ایس ون ٹیسٹوں کی مفت سہو لت فراہم کی جا رہی ہے اور بخار میں مبتلا مر یضوں کے یہ ٹیسٹ محض اس لیے کیے جا رہے ہیں کہ ڈینگی بخار نہ ہو ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ اب تک ہسپتا ل میں ڈینگی بخار میں مبتلا کو ئی مریض سامنے نہیں آیا ہے ۔ ڈی سی او لیہ نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ ما حو ل کو صاف ستھرا رکھنے ، انسداد ڈینگی کے لئے پیشگی احتیاطی تدا بیر سے آگاہی اور مچھروں کے خا تمے کے لئے اقداما ت محکمہ صحت ، ٹی ایم ایز عمل میں لا رہی ہے تا ہم معاشرے کے تمام طبقات کو اس مہم کی کا میا بی کے لئے شامل کر نے کے لئے اپنا کردار مزید ذمہ داری سے سر انجا م دے کر انسداد ڈینگی کے نتا ئج حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔
انسداد ڈینگی مہم کے سلسلہ میں سما جی شعور کی بیداری کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ سے واک نکا لی گئی واک کی قیا دت ڈی سی او لیہ سید واجد علی شاہ ،ای ڈی او صحت ڈاکٹر ضیا ء الحسن نے کی ۔واک میں ایم ایس ڈاکٹر اکبر علی بھٹی ، ڈی او ایچ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ ، ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر غلام ہا شم ،صدر کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن لیہ سید مظہر عباس شاہ ، جنر ل سیکرٹری طا ہر محمود خان خٹک ، نا ئب صدر مسعود الٰہی شمع ، چیئر مین محمد رفیق خان خٹک ، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، لیڈی ہیلتھ ورکرز کی کثیر تعدادنے شرکت کی ۔ واک کا اختتا م ٹی ڈی اے چوک پر ہوا ۔ جس میں ڈی سی او لیہ ، ای ڈی او صحت نے شرکا ء و شہر یوں کو انسداد ڈینگی مہم کے اغراض و مقاصد سے آگا ہ کیا ۔ واک میں شرکا ء نے انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے نعروں پر مبنی بینرز اٹھا رکھے تھے ۔ بعد ازاں ڈ ی سی او لیہ سید واجد علی شاہ نے ٹی ڈی اے چوک و گر دو نواح میں شہر یو ں میں پمفلٹ تقسیم کیے ۔