• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیّہ کی سیاست کے دو درخشندہ ستارے: ملک غلام حیدر تھند اور ملک نیاز احمد جکھڑ .. تحریر: انجم صحرائی

webmaster by webmaster
جون 15, 2026
in کالم
0
لیّہ کی سیاست کے دو درخشندہ ستارے:  ملک غلام حیدر تھند اور ملک نیاز احمد جکھڑ .. تحریر: انجم صحرائی

ضلع لیّہ کی سیاست کا ایک طویل اور شاندار باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔ سینئر پارلیمنٹرین اور سابق ضلع ناظم لیّہ، ملک غلام حیدر تھند بھی بالآخر داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہوئے اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔ ابھی کچھ ہی ماہ قبل، سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ بھی طویل علالت کے بعد اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔ چند ہی مہینوں کے وقفے سے لیّہ کی مٹی نے اپنے دو ایسے جلیل القدر بیٹوں کو الوداع کہا ہے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔
یہ دونوں مرحومین روایتی طور پر ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف تھے، لیکن دونوں ہی وضع دار شخصیت کے مالک تھے۔ ایک سیاسی اور صحافتی کارکن کے طور پر میں ہمیشہ ان کا زبردست نقاد رہا۔ میں نے ان کی سیاست پر لکھا بھی بہت اور بولا بھی بہت، لیکن سچائی کا اعتراف کرنا ہماری پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ دونوں مرحومین رواداری، برداشت، احترام اور وضع داری میں اپنا ایک منفرد اسلوب اور معیار رکھتے تھے۔ انہوں نے تنقید کو ہمیشہ خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور ذاتی تعلقات پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔
سیاست کی دنیا میں جہاں آج کل اخلاقیات ناپید ہوتی جا رہی ہیں، وہاں ان دونوں رہنماؤں نے ہمیشہ اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا۔ دونوں نے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور اور جاندار سیاسی اننگز کھیلی۔ حریف ہونے کے باوجود دونوں کا اندازِ سیاست اور عوامی رابطہ تقریباً ایک جیسا ہی تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ دونوں نے لیّہ کی علاقائی تعمیر و ترقی میں ایک بھرپور اور تاریخی کردار ادا کیا، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
لیّہ کی سیاسی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ دونوں روایتی اور متحارب فریق تمام سیاسی اختلافات , علاقائی ترجیحات اور مقامی متحارب گروپ بندی کے باوجود ایک ہی پولیٹیکل پارٹی کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے؛ میرا اشارہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کے دوران مسلم لیگ (ق) کے دور کی طرف ہے،
ان دونوں رہنماؤں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے آخری سفر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ دونوں مرحومین کے جنازے ضلع لیّہ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور تاریخی جنازے ثابت ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں اشکبار اور سوگوار مداحوں، ووٹروں اور شہریوں نے شرکت کی۔
ان دونوں جنازوں میں ایک اور انتہائی خوبصورت، جذباتی اور یادگار قدرِ مشترک دیکھنے کو ملی، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ دونوں عظیم باپوں کی نمازِ جنازہ ان کے بیٹوں نے پڑھائی۔ جس طرح ملک نیاز احمد جکھڑ کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے اور موجودہ ایم این اے ملک اویس حیدر جکھڑ نے پڑھائی، بالکل اسی طرح ملک غلام حیدر تھند کی نمازِ جنازہ کی امامت بھی ان کے فرزند ملک اجلال حیدر تھند نے کی۔یہ منظر اس بات کا ثبوت تھا کہ ان بزرگوں نے نہ صرف سیاست کی بلکہ اپنی اولاد کی ایسی بہترین فکری اور مذہبی تربیت بھی کی کہ وہ آخری وقت میں ان کے لیے توشہ آخرت بنے۔
ملک نیاز احمد جکھڑ اور ملک غلام حیدر تھند ہم سے جدا ہو چکے ہیں، لیکن لیّہ کی تاریخ، سیاست اور عوامی خدمات کے نقشِ قدم پر ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ (آمین)

Post Views: 106
Tags: colmun by anjum sehraicolumn by anjum sehrai
Previous Post

ساتویں سالانہ تربیتی ورکشاپ و ایوارڈ تقریب 18 جون کو اکادمی ادبیات پاکستان میں منعقد ہوگی

Next Post

کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

Next Post
کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی  استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

کمپیوٹر انجینئرنگ پروگرام کے لیے پی ای سی کا زیرو وزٹ یونیورسٹی آف لیہ کی تعلیمی استعداد پر اعتماد کا مظہر ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زبیر ابو بکر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
ضلع لیّہ کی سیاست کا ایک طویل اور شاندار باب ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا ہے۔ سینئر پارلیمنٹرین اور سابق ضلع ناظم لیّہ، ملک غلام حیدر تھند بھی بالآخر داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہوئے اللہ کے حضور پیش ہو گئے۔ ابھی کچھ ہی ماہ قبل، سابق ایم این اے ملک نیاز احمد جکھڑ بھی طویل علالت کے بعد اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔ چند ہی مہینوں کے وقفے سے لیّہ کی مٹی نے اپنے دو ایسے جلیل القدر بیٹوں کو الوداع کہا ہے جن کی کمی مدتوں محسوس کی جائے گی۔ یہ دونوں مرحومین روایتی طور پر ایک دوسرے کے سخت سیاسی حریف تھے، لیکن دونوں ہی وضع دار شخصیت کے مالک تھے۔ ایک سیاسی اور صحافتی کارکن کے طور پر میں ہمیشہ ان کا زبردست نقاد رہا۔ میں نے ان کی سیاست پر لکھا بھی بہت اور بولا بھی بہت، لیکن سچائی کا اعتراف کرنا ہماری پیشہ ورانہ اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ یہ ماننا پڑے گا کہ دونوں مرحومین رواداری، برداشت، احترام اور وضع داری میں اپنا ایک منفرد اسلوب اور معیار رکھتے تھے۔ انہوں نے تنقید کو ہمیشہ خندہ پیشانی سے برداشت کیا اور ذاتی تعلقات پر کبھی آنچ نہیں آنے دی۔ سیاست کی دنیا میں جہاں آج کل اخلاقیات ناپید ہوتی جا رہی ہیں، وہاں ان دونوں رہنماؤں نے ہمیشہ اعلیٰ ظرفی کا ثبوت دیا۔ دونوں نے اپنے اپنے حلقوں میں بھرپور اور جاندار سیاسی اننگز کھیلی۔ حریف ہونے کے باوجود دونوں کا اندازِ سیاست اور عوامی رابطہ تقریباً ایک جیسا ہی تھا۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ دونوں نے لیّہ کی علاقائی تعمیر و ترقی میں ایک بھرپور اور تاریخی کردار ادا کیا، جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ لیّہ کی سیاسی تاریخ میں ایک وقت ایسا بھی آیا جب یہ دونوں روایتی اور متحارب فریق تمام سیاسی اختلافات , علاقائی ترجیحات اور مقامی متحارب گروپ بندی کے باوجود ایک ہی پولیٹیکل پارٹی کی چھتری تلے اکٹھے ہوئے؛ میرا اشارہ سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی حکومت کے دوران مسلم لیگ (ق) کے دور کی طرف ہے، ان دونوں رہنماؤں کی مقبولیت کا اندازہ ان کے آخری سفر سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے۔ دونوں مرحومین کے جنازے ضلع لیّہ کی تاریخ کے سب سے بڑے اور تاریخی جنازے ثابت ہوئے، جن میں ہزاروں کی تعداد میں اشکبار اور سوگوار مداحوں، ووٹروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ ان دونوں جنازوں میں ایک اور انتہائی خوبصورت، جذباتی اور یادگار قدرِ مشترک دیکھنے کو ملی، جس نے ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔ دونوں عظیم باپوں کی نمازِ جنازہ ان کے بیٹوں نے پڑھائی۔ جس طرح ملک نیاز احمد جکھڑ کی نمازِ جنازہ ان کے صاحبزادے اور موجودہ ایم این اے ملک اویس حیدر جکھڑ نے پڑھائی، بالکل اسی طرح ملک غلام حیدر تھند کی نمازِ جنازہ کی امامت بھی ان کے فرزند ملک اجلال حیدر تھند نے کی۔یہ منظر اس بات کا ثبوت تھا کہ ان بزرگوں نے نہ صرف سیاست کی بلکہ اپنی اولاد کی ایسی بہترین فکری اور مذہبی تربیت بھی کی کہ وہ آخری وقت میں ان کے لیے توشہ آخرت بنے۔ ملک نیاز احمد جکھڑ اور ملک غلام حیدر تھند ہم سے جدا ہو چکے ہیں، لیکن لیّہ کی تاریخ، سیاست اور عوامی خدمات کے نقشِ قدم پر ان کا نام ہمیشہ زندہ رہے گا۔ اللہ تعالیٰ دونوں مرحومین کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ (آمین)
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.